உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں پارلیمنٹ میں گونجا نعرہ، مودی حکومت ہوش میں آو

    نئی دہلی۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی عدالت میں پیشی کے معاملے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں گھمسان مچ گیا۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی عدالت میں پیشی کے معاملے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں گھمسان ​​مچ گیا۔ کانگریس نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔

      لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے اس مسئلہ پر ہنگامہ مچانا شروع کر دیا۔ دونوں ایوانوں میں کانگریس ممبران پارلیمنٹ نعرے بازی کرنے لگے۔ راجیہ سبھا میں کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے 'آمریت نہیں چلے گی'، 'بدلے کی سیاست نہیں چلے گی' کے نعرے لگائے۔ وہیں لوک سبھا میں مودی حکومت ہوش میں آو کے نعرے لگے۔

      دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی روک دینی پڑی۔ وہیں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ یہ عدالت کا عمل ہے، کس بات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آپ حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں یا کورٹ کے۔
      First published: