உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پارلیمنٹ میں پھر ہنگامہ ، موالی ہے مالیا، میں نے پہلے ہی کہا تھا بھاگ جائے گا

    نئی دہلی : مختلف بینکوں کے 9 ہزار کروڑ کے مقروض وجے مالیا کے لے کر آج بھی اپوزیشن نے حکومت پر حملہ بولا۔ اپوزیشن نے حکومت پر مالیا کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات بھی لگائے۔ وہیں آج یہ معاملہ پارلیمنٹ کی ایتھکس کمیٹی تک بھی پہنچا ، جس کے صدر کرن سنگھ ہیں۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : مختلف بینکوں کے 9 ہزار کروڑ کے مقروض وجے مالیا کے لے کر آج بھی اپوزیشن نے حکومت پر حملہ بولا۔ اپوزیشن نے حکومت پر مالیا کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات بھی لگائے۔ وہیں آج یہ معاملہ پارلیمنٹ کی ایتھکس کمیٹی تک بھی پہنچا ، جس کے صدر کرن سنگھ ہیں۔
      بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کسی وجہ کے بغیر دے دینا یہ ملی بھگت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ مرکزی حکومت نے اسے محفوظ طریقے سے باہر بھیجا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر رنديپ سرجےوالا نے کہا کہ صاف ہے وجے مالیا بھاگے نہیں، بھگاے گئے ہیں ۔ جبکہ جے ڈی یو کے سربراہ شرد یادو نے کہا کہ وجے مالیا موالی آدمی ہے، اس کو پکڑنا چاہئے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ بھاگ جائے گا۔
      راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد نے آج بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو سی بی آئی نے امیگریشن کے محکمہ سے کہا کہ مالیا ملک چھوڑ کر سکتے ہیں، ایسا کرنے پر انہیں روک لیا جائے، لیکن ایک ماہ بعد 15 نومبر کو سی بی آئی نے اپنا حکم بدل دیا۔ میرا کہنا ہے کہ حکومت نے اس ملک سے فرار ہونے میں مدد کی۔ کیا وجہ تھی کہ سی بی آئی نے اپنا حکم تبدیل کیا۔ گرین پیس کی کارکن پریا پلئی کو ایئرپورٹ پر روکا جا سکتا ہے تو مالیا کو کیوں نہیں۔
      وہیں حکومت کی جانب سے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت کسی بھی قیمت پر مالیا کو قطروچی نہیں بننے دے گی۔

      First published: