உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سبرامنیم سوامی پر پارلیمنٹ میں پھر اٹھا طوفان، آزاد نے بتایا بی جے پی کا نیا گفٹ

    نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں آج بھی بی جے پی کے نو منتخب راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کو لے کر زبردست ہنگامہ مچا۔

    نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں آج بھی بی جے پی کے نو منتخب راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کو لے کر زبردست ہنگامہ مچا۔

    نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں آج بھی بی جے پی کے نو منتخب راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کو لے کر زبردست ہنگامہ مچا۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں آج بھی بی جے پی کے نو منتخب راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کو لے کر زبردست ہنگامہ مچا۔ کانگریس نے آگسٹا ہیلی کاپٹر ڈیل میں سونیا گاندھی کا نام لئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔

      سوامی کے خلاف کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ ویل تک پہنچ گئے اور احتجاج جتانے لگے۔ کانگریس کے ہنگامے پر سوامی نے کہا کہ یہ اٹلی کا آئین مانتے ہیں اس لئے ہنگامہ کر رہے ہیں۔ اس پر چیئرمین نے بھی اعتراض کیا۔ چیئرمین نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سوامی غیر ضروری طور پر ایوان کو اکسا رہے ہیں۔ سوامی نے جو بھی کہا وہ ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

      اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے سوامی کے بولنے کے ساتھ ہی اعتراض کرنا شروع کر دیا۔ آزاد نے کہا کہ سوامی گھوٹالے میں سونیا کا نام لے رہے ہیں۔ چیئرمین نے ان سے جب پوچھا کہ آپ کی دقت کیا ہے۔ آزاد نے سوامی کی جانب انگلی اٹھا کر کہا کہ مسئلہ ہے بی جے پی کے اس نئے گفٹ سے۔ آزاد نے کہا کہ سوامی سڑک کی زبان بولتے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ اور سڑک کی زبان میں فرق نہیں سمجھتے۔

      کانگریس ممبر پارلیمنٹ جے رام رمیش نے بھی سوامی کی زبان پر اعتراض اٹھایا۔ کانگریسی ممبران پارلیمنٹ نے چئیرمین سے سوامی کو بٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ سوامی کے تبصرے ریکارڈ میں شامل نہیں کئے جائیں گے۔ اس پر آزاد نے کہا کہ آپ کتنے پر ریکارڈ سے بیان ہٹائیں گے، یہ تو دوسرا ہی دن ہے۔
      First published: