نئی دہلی : یو پی ایس سی سول سروسز 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس امتحان میں حیدر آباد کے دوری شیٹی نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے ۔ جبکہ انو کمار نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ سچن گپتا آل انڈیا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ سال رواں مجموعی طور پر 990 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان میں 750 مرد اور 240 عورتیں شامل ہیں ۔
سال رواں تقریبا 40 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ گذشتہ سال 50 مسلم امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔سال رواں مسلم امیدواروں کی کامیابی کی شرح 3.39 فیصد ہے ۔
خیال رہے کہ یو پی ایس سی کا پری ایگزامنیشن 18 جون 2017 کو ہوا تھا جبکہ مین ایگزام 28 اکتوبر 2018 کو ہوا تھا ۔ یہ امتحان ملک بھر میں خالی پڑی 980 سیٹوں پر افسروں کی تقرری کیلئے ہو اتھا ۔ اس امتحان کے تحت انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ، انڈین فارن سروس ، انڈین پولیس سروس اور سینٹرل سروسیز جن میں گروپ اے اور بی عہدوں پر تقرری ہونی ہے۔
کامیاب مسلم امیدواروں کے نام اور رینک
25 سعد میاں خان
28 سمیرہ ایس
36 فضل الحسیب
62 جمیل فاطمہ
87 حسین زہرہ رضوی
97 اظہر ضیا
137 سید علی عباس
154 مطیع الرحمن
165 عاصم خان
190 سید عمران مسعود
200 محمد جنید
217 علمہ افروز
226 حسرت جاسمین
282 اعجاز احمد
326 محمد نوح صدیقی
352 جنید احمد
378 عناب خالق
384 صدام نواز
410 سید زاہد علی
444 فرقان اختر
445 صوفیہ
470 محمد شفیق
471 ظفر اقبال
485 غوث عالم
487 حارث رشید
536 اعجاز اسلم
539 انعم صدیقی
570 حسن مصطفےٰ
602 محمد شبیر
613 ارشاد
622 علی ابوبکر
656 محمد ندیم الدین
693 شاہد
709 اجمل شہزاد
725 عمران احمد
810 سیرت فاطمہ
843 بشیر
850 عارف خان
939 محمد فاروق
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔