گیتا کی تعلیمات کو عام کرنے کو اسکان نے شائع کیا اردو میں خصوصی ایڈیشن
بھگود گیتا کے پیغام کو مسلمانوں تک پہنچانے کے لئے اب گیتا کو اردو زبان میں دستیاب کرایا جائے گا ۔ اسکان سے وابستہ ادارے بھگوتی ویدانت ٹرسٹ نے گیتا کو مسلمانوں کے لئے معیاری اردو ترجمے کے ساتھ شائع کیا ہے ۔
بھگود گیتا کے پیغام کو مسلمانوں تک پہنچانے کے لئے اب گیتا کو اردو زبان میں دستیاب کرایا جائے گا ۔ اسکان سے وابستہ ادارے بھگوتی ویدانت ٹرسٹ نے گیتا کو مسلمانوں کے لئے معیاری اردو ترجمے کے ساتھ شائع کیا ہے ۔
الہ آباد (مشتاق عامر) بھگود گیتا کے پیغام کو مسلمانوں تک پہنچانے کے لئے اب گیتا کو اردو زبان میں دستیاب کرایا جائے گا ۔ اسکان سے وابستہ ادارے بھگوتی ویدانت ٹرسٹ نے گیتا کو مسلمانوں کے لئے معیاری اردو ترجمے کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ اردو گیتا میں ترجمے کے ساتھ ساتھ شری کرشنا کی تعلیمات کی تشریح بھی کی گئی ہے ۔ا گرچہ اسکان اس پہلے بھی اردو میں گیتا کا ترجمہ شائع کر چکا ہے ۔ تاہم گیتا کی تعلیمات کی تشریح اور فرہنگ کے ساتھ اس کو پہلی بار شائع کیا گیا ہے ۔ جنم اشٹمی کے موقع پر جاری 100 سے زیادہ صفحات پر مشتمل شریمد بھگود گیتا کا اردو ترجمہ کئی اعتبار سے اہم ہے ۔اس ترجمے میں شری کرشنا کی تعلیمات کو عام فہم لیکن معیاری اردو زبان میں پیش کیا گیا ہے ۔ اسکان سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ اردو گیتا کے ذریعے مسلمانوں تک گیتا کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں ۔ گیتا کی تعلیمات کو اردو قالب میں ڈھالنے کیلئے سنسکرت اشلوک کا ترجمہ براہ راست اردو میں کیا گیا ہے ۔ اسی کے ساتھ ساتھ گیتا کے پیغام کو تشریح کرکے بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔