ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

زبردست جیت کے بعد ٹائم بھی ہوئی وزیر اعظم مودی کی فین، لکھا۔ آپ نے ہندوستان کو متحد کیا

ٹائم نے لکھا’ وزیر اعظم مودی نے جس طرح سے ملک کو منظم کیا ہے وہ کوئی اور وزیر اعظم دہائیوں سے نہیں کر سکا ہے۔

  • Share this:
زبردست جیت کے بعد ٹائم بھی ہوئی وزیر اعظم مودی کی فین، لکھا۔ آپ نے ہندوستان کو متحد کیا
وزیر اعظم نریندر مودی: فوٹو پی ٹی آئی۔

لوک سبھا الیکشن 2019 میں نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاندار جیت کے بعد امریکہ کی معروف میگزین’ ٹائم‘ نے اپنے انداز بدل لئے ہیں۔ ٹائم نے اب مودی کی تعریفوں کے قصیدے پڑھے ہیں۔ میگزین نے اپنے حالیہ ایڈیشن میں نریندر مودی پر ایک طویل مضمون شائع کیا ہے۔ اس میں مودی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ آپ نے ہندوستان کو متحد کیا۔ ملک میں ذات پات اور مذہب کی خلیج کم کر دی۔ ٹائم نے لکھا’ وزیر اعظم مودی نے جس طرح سے ملک کو منظم کیا ہے وہ کوئی اور وزیر اعظم دہائیوں سے نہیں کر سکا ہے۔


میگزین نے لکھا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک ہندوستان میں 600 ملین سے زائد رائے دہندگان نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان رائے دہندگان کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی کو واضح اکثریت سے جیت ملی۔ سخت تنقید کے بعد بھی مودی نے جس طرح سے ہندوستانی رائے دہندگان کو منظم کیا وہ پچھلی پانچ دہائیوں میں کوئی اور وزیر اعظم نہیں کر پایا۔ حالانکہ لوک سبھا الیکشن کے دوران ٹائم میگزین نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ہندوستان کا ’ ڈیوائیڈر ان چیف‘ قرار دیا تھا۔


ٹائم میگزین کے مطابق، آخری بار 1971 میں کوئی ہندوستانی وزیر اعظم  دوبارہ  منتخب ہو سکا تھا۔ پی ایم مودی کے اتحاد نے 50 فیصد سے بس کچھ ہی کم قومی ووٹ حاصل کرنے میں کامیابی پائی۔ بتا دیں کہ پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے حال ہی میں ختم ہونے والے عام انتخابات میں 303 نشستیں حاصل کی ہیں۔ وہیں، این ڈی اے اتحاد کو انتخابات میں 352 سیٹیں ملی ہیں۔

First published: May 29, 2019 12:42 PM IST