ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چوٹی ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا۔ نمستے ٹرمپ کا انعقاد میرے لئے احترام کی بات

مودی نے ٹرمپ کا حیدرآباد ہاؤس میں استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اکیلے میں بات چیت ہوئی ۔اس کے بعد وفد سطح کی چوٹی میٹنگ شروع ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 25, 2020 01:32 PM IST
  • Share this:
چوٹی ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا۔ نمستے ٹرمپ کا انعقاد میرے لئے احترام کی بات
مودی -ٹرمپ کی چوٹی ملاقات شروع

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان منگل کو یہاں حیدرآباد ہاؤس میں دوطرفہ چوٹی میٹنگ شروع ہوئی جس میں ٹرمپ نے احمدآباد میں سردار پٹیل اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ پروگرام کے لئے مودی کا شکریہ ادا کیا۔ مودی نے ٹرمپ کا حیدرآباد ہاؤس میں استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اکیلے میں بات چیت ہوئی ۔اس کے بعد وفد سطح کی چوٹی میٹنگ شروع ہو گئی۔


اکیلے میں میٹنگ کے بعد مختصر تقریر میں مودی نے امریکی صدر کا رسمی انداز میں استقبال کرتے ہوئےکہا،’’میں آپ کا اور امریکی وفد کا ہندوستان میں استقبال کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ ان دنوں مصروف ہیں پھر بھی آپ نے ہندوستان آنے کے لئے وقت نکالا۔ اس کےلئے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔‘‘



اس کے بعد ٹرمپ نے بھی ہندوستان کے سفر کے تجربے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’ان دودنوں میں،خصوصاً کل اسٹیڈیم میں میرے لئے بہت احترام کی بات تھی۔ وہاں آئے لوگ شاید میرے مقابلے میں آپ کے لئے زیادہ ہوں گے۔ ایک لاکھ 25ہزار لوگ وہاں تھے۔ ہر بار جب بھی میں نے آپ کا نام لیا، انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ لوگ آپ کو پیار کرتے ہیں۔‘‘


وفد سطح کی میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئےجائیں گے جن میں تقریباً تین ارب ڈالر کے دفاعی سودے شامل ہیں۔ دفاع اور سکیورٹی،توانائی اور سکیورٹی،سائنس اور ٹیکنولوجی ،تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ مختلف علاقائی اور عالمی مسئلوں پر بھی دونوں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔

Delhi: US President Donald Trump and Prime Minister Narendra Modi hold talks, at Hyderabad House. pic.twitter.com/moyiwa07h8


ڈونلڈ ٹرمپ شام کو راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے اور ان کے احترام میں منعقد استقبالیہ ضیافت میں شرکت کرنے کے بعد دیر رات اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے۔
First published: Feb 25, 2020 12:52 PM IST