ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مہنگا ہونے جارہا ہے ٹرین کا ٹکٹ ، 1000 سے زیادہ اسٹیشنوں پر دینا ہوگا یوزر چارج

Railway Station User Charge : ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے جانکاری دی ہے کہ ائیرپورٹس کی طرح ریلوے اسٹیشنوں پر بھی مسافروں سے یوزر چارج وصول کیا جائے گا ، لیکن ریلوے ہر اسٹیشن پر یہ چارج نہیں وصول کرے گا ۔ مجموعی ریلوے اسٹیشنوں کے 10 سے 15 فیصد اسٹیشنوں پر یوزر چارج لیا جائے گا ۔

  • Share this:
مہنگا ہونے جارہا ہے ٹرین کا ٹکٹ ، 1000 سے زیادہ اسٹیشنوں پر دینا ہوگا یوزر چارج
مہنگا ہونے جارہا ہے ٹرین کا ٹکٹ ، 1000 سے زیادہ اسٹیشنوں پر دینا ہوگا یوزر چارج

نئی دہلی : ریلوے سے سفر کرنے کیلئے اب آپ کو زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑسکتے ہیں ۔ ریلوے بورڈ چیئرمین اور سی ای او ونود کمار یادو نے جانکاری دی ہے کہ ائیر پورٹس کیلئے وصول کئے جارہے یوزر چارج کی طرح کچھ ریلوے اسٹیشنوں پر بھی یوزر چارج وصول کیا جائے گا ۔ اسی دوران نیتی آیوگ سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ پرائیویٹ ٹرینوں کا کرایہ مارکیٹ کے حساب سے طے کیا جائے گا ۔ پیسنجرس کو ویلیو ایڈیڈ سروسز بھی مہیا کرائی جائیں گی ۔


ریلوے نے آج اعلان کیا کہ کل ریلوے اسٹیشنوں کے 10 سے 15 فیصدی اسٹیشنوں پر یوزر چارج وصول کیا جائے گا ۔ سی آر بی اور سی ای او نے جانکاری دی ہے کہ 1050 اسٹیشنوں پر مسافروں کا فٹ فال بڑھایا جائے گا ۔ فٹ فال بڑھنے سے اسٹیشنوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اس کی از سر نو تعمیر کی جائے گی ۔ ان اسٹیشنوں میں یوزر چارج لیا جائے گا ۔ ملک میں ہندوستانی ریلوے کے تقریبا سات ہزار ریلوے اسٹیشنز ہیں ۔


سی آر بی وی کے یادو نے جانکاری دی ہے کہ یوزر چارج کیلئے ریلوے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔ حالانکہ یوزر چارج کتنا ہوگا ، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی رقم یوزر چارج کے طور پر لی جائے گی ۔ ریلوے نے جانکاری دی ہے کہ بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور بھیڑ بھاڑ والے ریلوے اسیٹیشنوں پر یوزر چارج وصول کیا جائے گا ۔ یہ یوزر چارج ٹکٹ کرایہ میں جوڑ کر مسافروں سے وصول کیا جائے گا ۔


ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ مارچ 2024 تک ہائی ڈینسٹی روٹس پر ڈبلنگ ، ٹرپلنگ اور الیکٹریفکیشن کا کام پورا کرلیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی نگر اور حبیب گنج ریلوے اسٹیشن دسمبر 2020 تک ری ڈیولپ ہوجائیں گے ۔

نیتی آیوگ سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ پرائیویٹ ٹرینوں کا کرایہ مارکیٹ کے حساب سے طے کیا جائے گا ۔
نیتی آیوگ سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ پرائیویٹ ٹرینوں کا کرایہ مارکیٹ کے حساب سے طے کیا جائے گا ۔


مارکیٹ کے حساب سے طے ہوگا پرائیویٹ ٹرینوں کا کرایہ

اس پریس کانفرنس میں نیتی آیوگ سی ای او امیتابھ کانت بھی شامل رہے ۔ کانت نے کہا کہ پرائیویٹ ٹرینوں کا کرایہ مارکیٹ کے حساب سے طے کیا جائے گا ۔ مسافروں کو ویلیو ایڈیڈ سروسز بھی مہیا کرائی جائیں گی ۔ پرائیویٹائزیشن سے ریلوے کو تقریبا 30 ہزار کروڑ روپے کے نجی سرمایہ کاری کی امید ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 07:13 PM IST