ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھنو : کے ٹی پلانٹ میں آکسیجن ریفیلنگ کے دوران سلینڈر بلاسٹ ، دو کی موت ، پانچ زخمی

Lucknow News: لکھنو میں چنہٹ کے کیٹی آکسیجن پلانٹ میں گیس ریفیلنگ کے دوران سلینڈر بلاسٹ ہوگیا ، جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔

  • Share this:
لکھنو : کے ٹی پلانٹ میں آکسیجن ریفیلنگ کے دوران سلینڈر بلاسٹ ، دو کی موت ، پانچ زخمی
لکھنو : کیٹی پلانٹ میں آکسیجن ریفیلنگ کے دوران سلینڈر بلاسٹ ، دو کی موت ، پانچ زخمی

لکھنو : اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر آکسیجن کو لے کر مارا ماری ہے ۔ آکیسجن پلانٹ پر مریضوں اور تیمارداروں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں ۔ وہیں دوسری طرف آکسیجن پلانٹ پر بھی چوبیس گھنٹے ریفیلنگ کو لے کر دباو بڑھا ہوا ہے ۔ اسی درمیان چنہٹ کے کے ٹی آکسیجن پلانٹ سے حادثہ سے خبر آئی ہے ۔ یہاں پتہ چلا ہے کہ آکسیجن ریفیلنگ کے دوران سلینڈر بلاسٹ ہوگیا ۔ اس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے وہیں پانچ لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمی لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا جارہا ہے ۔ وہیں جائے واقعہ پر افراتفری کا ماحول ہے ۔


دھماکہ میں پلانٹ کا شیڈ اڑا


بتادیں کہ کے ٹی آکسیجن پلانٹ لکھنو میں دیوا روڈ مٹیاری کے پاس واقع ہے ۔ یہاں پلانٹ میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پلانٹ کے اوپر پڑا شیڈ ہوا میں اڑ گیا ۔




ادھر کے ٹی آکسیجن پلانٹ میں حادثہ کے بعد ضلع افسر ابھیشیک پرکاش بھی جائے واقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ راحت اور بچاو کاموں کی ضلع افسر خود مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔ پولیس کمشنر بھی جائے واقع پر موجود ہیں ۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم بھی جائے واقعہ پر موجود ہے ۔

دریں اثنا پولیس نے پورے علاقہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔ ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں اور مہلوکین کو باہر نکالا جارہا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 05, 2021 06:06 PM IST