ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

8 بچوں کی ماں پر چڑھا عشق کا بخار تو اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین

بتایا جارہا ہے کہ شوہر کی غیر موجودگی میں بیوی اپنے عاشق کے ساتھ گھر کا سارا سامان لے کر فرار ہوگئی ۔ خاتون تین بچوں کو گھرپر ہی چھوڑ گئی ہے ۔

  • Share this:
8 بچوں کی ماں پر چڑھا عشق کا بخار تو اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین
8 بچوں کی ماں پر چڑھا عشق کا بخار تو اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین

اترپردیش میں شاملی کے گڑھی پختہ علاقہ میں پیر کو ایک انتہائی چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ۔ یہاں کے پل ٹھیڈی گاوں سے آٹھ بچوں کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ گھر کا سامان لے کر فرار ہوگئی ۔ شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ شاملی کے ایس پی ونیت جیسوال نے بتایا کہ شوہر نے تحریر دی ہے ۔ متاثرہ کنبہ نے ملاقات کی تھی اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔


ادھر شوہر نے پولیس کو تحریر دے کر اپنی بیوی کی بازیابی کی بھی فریاد کی ہے ۔ جانکاری کے مطابق گڑی پختہ علاقہ کے گاوں پل ٹھیڈی کے ایک شخص کی تقریبا 30 سال پہلے کیرانہ علاقہ کے ایک گاوں کی خاتون سے شادی ہوئی تھی ۔ اس جوڑے کو آٹھ بچے ہوئے ، جن میں سے چار کی پہلے ہی موت ہوچکی ہے ۔ ہفتہ کو یہ شخص اپنے کسی بیمار رشتہ دار کو لے کر دہرادون کے جولی گرانٹ اسپتال گیا تھا ۔


خاتون نے تین بچوں کو گھر پر ہی چھوڑ دیا جبکہ سب سے چھوٹے بچے کو اپنے ساتھ لے گئی ۔
خاتون نے تین بچوں کو گھر پر ہی چھوڑ دیا جبکہ سب سے چھوٹے بچے کو اپنے ساتھ لے گئی ۔


بتایا جارہا ہے کہ شوہر کی غیر موجودگی میں بیوی اپنے عاشق کے ساتھ گھر کا سارا سامان لے کر فرار ہوگئی ۔ خاتون نے تین بچوں کو گھر پر ہی چھوڑ دیا جبکہ سب سے چھوٹے بچے کو اپنے ساتھ لے گئی ۔ دیر شام جب شوہر گھر واپس لوٹا تو بیوی اور گھر کا سامان غائب دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے ۔ بچوں سے پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ ماں کسی شخص کے ساتھ چلی گئی ہے ۔

متاثرہ شوہر کا کہنا تھا کہ تقریبا پندرہ دن پہلے بھی اس کی بیوی اپنے ہی گاوں کے عاشق کے ساتھ چلی گئی تھی ، لیکن گاوں کے کچھ ذمہ دار لوگوں نے دباو ڈال کر بیوی کو واپس بھجوادیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 21, 2020 05:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading