உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG : اسٹیج پر پہنچا کسان اور بی جے پی ممبر اسمبلی کو مار دیا تھپڑ، دیکھئے Viral Video

    OMG : اسٹیج پر پہنچا کسان اور بی جے پی ممبر اسمبلی کو مار دیا تھپڑ، دیکھئے Viral Video

    OMG : اسٹیج پر پہنچا کسان اور بی جے پی ممبر اسمبلی کو مار دیا تھپڑ، دیکھئے Viral Video

    UP election, Unnao news : ایک کسان کو غصہ کو آگیا اور اس نے اسٹیج پر بیٹھے بی جے پی کے ممبر اسمبلی پنکج گپتا کو تھپڑ مار دیا ۔ اچانک پیش آئے اس واقعہ نے سب کو چونکا دیا ۔ ممبر اسمبلی کچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہی ہنگامہ مچ گیا ۔ پارٹی کارکنان نے کسان کو نیچے اتار دیا ۔

    • Share this:
      اناو : انتخابی ریلیوں میں آئے دن ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو موضوع بحث بن جاتے ہیں ۔ تکنیک کے زمانے میں آج کل ویڈیو بھی اسی تیزی کے ساتھ بن جاتے ہیں اور پھر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوجاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک معاملہ اناو میں سامنے آیا ہے ، جہاں ایک کسان کو غصہ کو آگیا اور اس نے اسٹیج پر بیٹھے بی جے پی کے ممبر اسمبلی پنکج گپتا کو تھپڑ مار دیا ۔ اچانک پیش آئے اس واقعہ نے سب کو چونکا دیا ۔ ممبر اسمبلی کچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہی ہنگامہ مچ گیا ۔ پارٹی کارکنان نے کسان کو نیچے اتار دیا ۔

      ظاہر ہے کہ اب اس معاملہ کو سیاسی رنگ تو ملنا ہی تھا ۔ سماجوادی پارٹی کی میڈیا سیل نے اس واقعہ کے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ وائرل ہوگیا ۔ ایس پی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا : کسان کے ذریعہ مارا گیا یہ تھپڑ بی جے پی ممبر اسمبلی کو نہیں بلکہ یوپی کی بی جے پی کی حکومت والی آدتیہ ناتھ سرکار کی حکمرانی اور تاناشاہی کے منہ پر جڑا گیا تھپڑ ہے ۔

      اس کے بعد آگے لکھا : انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے دیجئے ، بی جے پی کے لیڈر ، وزرا ، ممبران سمبلی ، ممبران پارلیمنٹ گاوں اور قصبوں میں ووٹ مانگنے کیلئے داخل نہیں ہوپائیں گے ۔ عوام کا غصہ انڈر کرنٹ کی طرح دوڑ رہا ہے ۔ عوام کس قدر پریشان اور غصے میں ہیں ، اس کا اندازہ بھی شاید بی جے پی کے سینئر لیڈران نہیں لگا پارہے ہیں ۔

      اس وائرل ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک سن رسیدہ کسان لاٹھی لے کر اسٹیج پر چڑھتا ہے اور ممبر اسمبلی پنکج گپتا کے پاس جاتا ہے ۔ ممبر اسمبلی کو لگتا ہے کہ وہ کچھ کہنے کیلئے آئے ہیں ، اس لئے وہ تھوڑا آگے جھکتے ہیں ۔ اس پر سن رسیدہ شخص ممبر اسمبلی کو تھپڑ مار دیتا ہے ۔ اس پر ممبر اسمبلی صرف اتنا کہہ پاتے ہیں کہ کیا ہوا ہے ۔

      اس واقعہ کے بعد فی الحال بی جے پی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اس سن رسیدہ کسان کے بارے میں کوئی جانکاری سامنے آئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: