اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بلند شہر : حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی تین طلاق متاثرہ مسلم خاتون پر تیزاب حملہ ، حالت سنگین

    فائل فوٹو ۔

    فائل فوٹو ۔

    متاثرہ خاتون دہلی کی رہنے والی ہے اور اس کا سسرال بلند شہر کے اگوتا تھانہ علاقہ کے جولی گڑھ میں ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بلند شہر میں حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی تین طلاق متاثرہ مسلم خاتون پر جمعرات کو نامعلوم بائیک سواروں نے تیزاب سے حملہ کردیا ۔ تیزاب حملہ میں خاتون بری طرح سے جھلس گئی اور اس کو سنگین حالات میں بابو بنارسی داس ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

      یہ واقعہ بلند شہر نگر کوتوالی حلقہ کے ڈپٹی گنج چوکی کے پاس پیش آیا ۔ فی الحال پولیس کے اعلی افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے ۔

      متاثرہ خاتون دہلی کی رہنے والی ہے اور اس کا سسرال بلند شہر کے اگوتا تھانہ علاقہ کے جولی گڑھ میں ہے ۔ متاثرہ کا اپنے سسرال اور شوہر سے تین طلاق کا تنازع چل رہا ہے ۔ متاثرہ اپنے شوہر پر تین طلاق کے بعد دیور سے حلالہ کرنے کا دباو بنانے کا بھی الزام عائد کرچکی ہے ۔
      یہ بھی پڑھیں : شوہر کرتا تھا مار پیٹ ، کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر بیوی نے دی تین طلاق اور پھر عاشق بھتیجا کے ساتھ ہوگئی فرار
      First published: