ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایک بیٹی کاخود کشی نوٹ میں لکھا درد اڑادے گا آپ کے ہوش، والد سے بدلہ لینا چاہتی تھی لیکن۔۔۔

رپورت کے مطابق واقعے والے دن بھی والد نے گھر میں مارپیٹ کی تھی جس سے دکھی ہوک دسویں کلاس میں پڑھنے والی لڑکی نے دوسری منزل پر جاک کمرے میں پھندے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پھانسی پر جھولنے سے پلے لڑکی نے سوسائڈ نوٹ لکھا اود اسے طمنطے کے نیچے دباکر رکھ دیا۔ لڑکی کے اس نوٹ کو پڑھ کر سب کے پاؤں کے نچے سے زمین کھسک گئی۔

  • Share this:
ایک بیٹی کاخود کشی نوٹ میں لکھا درد اڑادے گا آپ کے ہوش، والد سے بدلہ لینا چاہتی تھی لیکن۔۔۔
جانچ افسر کے آر بیجو نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد جے موہن تھمپی کے بیٹے اشون کو گرفتاری کے بعد اشون نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

یوپی کے آگرہ (Agra)جن پد کے صدر علاقے میں دسویں کلاس میں پڑھنے والی ایک طالبہ نےخودکشی(Suicide) کر لی۔ طلبا کی لاش کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے کمرے میں طمنچے کے نیچے دباکر رکھا گیا خودکشی نوٹ (Suicide Note) برآمد کیا ہے۔ میں ایک بیٹی نے دل کو جنھجور کر رکھ دینے والا اپنا درد بیان کیا ہے۔ لڑکی کی لاش کو پولیس (Police) نے اپنے قبضے میں لیکر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ملزم والد کو حراست میں لے لیا ہے۔


خودکشی جیسا سخت قدم اٹھانے سے پہلے لڑکی نے جو خودکشی نوٹ چھوڑا ہے اس میں اس نے من دل کو ہلا دینے والی باتیں لکھی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے والد سے بدلہ لینے کیلئے پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھی لیکن اس سے پہلے ہی وہ زندگی سے ہار گئی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد امر سنگھ نے دوسی شادی کی تھی۔ 25  سال پہلے امر سنگھ کی پہلی اور تین بچوں کی آگ میں جل کر موت ہوگئی تھی۔ اس وقت بھی امر سنگھ پر قتل کا الزام لگاتھالیکن معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا۔


کچھ وقت بعد امر سنگھ نے دوسری خاتون سے شادی کرلی۔ دوسری بیوی سے بھی امر سنگھ کو تین بچے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا پوا۔ امر سنگھ پر الزام ہے کہ وہ آئے دن گھر میں بیوی اور بچوں کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا۔ اتنا ہی نہیں امر سنگھ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس کے دور کے رشتے کے بھائی بھی گھر پر آتے تھے اور شراب پی کر تانڈو کیا کرتے تھے۔ گھر میں اکثر شراب کی پارٹیاں چلا کرتی تھیں اور بچوں کے ساتھ مار پیٹ ہوتی تھی۔ گھر کے اس بگڑے ماحول سے تینوں بھائی۔بین کافی دکھی رہتے تھے۔


رپورت کے مطابق واقعے والے دن بھی والد نے گھر میں مارپیٹ کی تھی جس سے دکھی ہوک دسویں کلاس میں پڑھنے والی لڑکی نے دوسری منزل پر جاک کمرے میں پھندے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پھانسی پر جھولنے سے پلے لڑکی نے سوسائڈ نوٹ لکھا اود اسے طمنطے کے نیچے دباکر رکھ دیا۔ لڑکی کے اس نوٹ کو پڑھ کر سب کے پاؤں کے نچے سے زمین کھسک گئی۔

لڑکی گھر کے لڑائی۔جھگڑوں سے تنگ آچکی تھی۔ اس نے لکھا تھا کہ وہ پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھی تاکہ وہ اپنے والد سے بدلہ لے سکے لیکن آئے دن  گھر ہونے والے جھگڑے سے اس کا حوصلہ ٹوٹ گیا اور اس نے ہار مان کر خودکشی کرلی۔

First published: Apr 16, 2020 09:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading