محبوب نہیں ماں کو مانتی ہیں ویلٹائن ڈے کا حقدار، آگرہ کی دو بہنیں ہر سال ماں کو دیتی ہیں گلاب
محبوب اور محبوبہ ایک دوسرے کو گلاب کا پھول دیکر اس دن کو مناتے ہیں۔ لیکن آگرہ میں ایک ایسا خاندان ہے جہاں گزشتہ 5 سال سے روز ڈے اپنے کسی محبوب کو نہیں بلکہ ماں کو گلاب کا پھول دے کر Rose Day منایا جاتا ہے۔
محبوب اور محبوبہ ایک دوسرے کو گلاب کا پھول دیکر اس دن کو مناتے ہیں۔ لیکن آگرہ میں ایک ایسا خاندان ہے جہاں گزشتہ 5 سال سے روز ڈے اپنے کسی محبوب کو نہیں بلکہ ماں کو گلاب کا پھول دے کر Rose Day منایا جاتا ہے۔
آگرہ۔ فروری کے مہینے کو محبت کا مہینہ کہا جاتا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کا ہفتہ فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوتا ہے۔ اس ہفتے کا ہر دن خاص ہوتا ہے۔ 7 فروری کو روز ڈے منایا جا تا ہے۔ محبوب اور محبوبہ ایک دوسرے کو گلاب کا پھول دیکر اس دن کو مناتے ہیں۔ لیکن آگرہ میں ایک ایسا خاندان ہے جہاں گزشتہ 5 سال سے روز ڈے اپنے کسی محبوب کو نہیں بلکہ ماں کو گلاب کا پھول دے کر Rose Day منایا جاتا ہے۔ روبی خان اور مونا سونی، جو شاستری پورم اے بلاک کی رہائشی ہیں، دونوں بہنیں پیشے سے ماڈل ہیں۔ ہر سال روز ڈے پر اپنی ماں کو گلاب کے پھول دے کر روز ڈے مناتی ہیں۔
شاستری پورم کی رہنے والی ماڈل رومی خان بتاتی ہیں کہ وہ گزشتہ 5 سالوں سے روز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کو ایک گلاب پھول تحفہ دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ 'میری ماں ہی میرے لیے سب کچھ ہیں۔ وہ میری پہلی دوست ہیں، اس لیے میں انہیں ہر ویلنٹائن ڈے پر روز ڈے کے موقع پر گلاب کا پھول دیتی ہوں۔ Happy Propose Day: پرپوز ڈے پر اپنے پیار سے ان اشعار کے ذریعے کر سکتے ہیں اظہار محبت
ماں باپ کا خیال نہیں رکھا تو کیا فائدہ؟ دوسری جانب سونا مونی کا کہنا ہے کہ 'میں نے بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو باہر تو بہت سے لوگوں سے محبت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن اپنے والدین سے ہی پیار نہیں کرتے، ان کا خیال نہیں رکھتے۔ میری ماں میرے لیے سب کچھ ہیں۔ میں اپنی ماں سے محبت کے اظہار کو اہمیت دیتی ہوں۔‘‘ مونی نے بھی رومی کی طرح کہا، ’’میری ماں میری پہلی دوست ہے۔ میرے لیے وہی سب کچھ ہیں، اس لیے جب بھی میں روز ڈے پر اپنی ماں کو گلاب دیتی ہوں اور انہیں بتاتی ہوں کہ میں ان سے کتنا پیار کرتی ہوں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔