ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیوی کے ساتھ شوہر ہردن کرتاتھا ایسا اور بناتا تھا ویڈیو اور وہاٹس ایپ پر بیوی کے گھر والوں کو بھیجتا تھا، اب ہوا وائرل 

نازیہ نے بتایا کہ اس کے سسرال والے آئے دن اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں اور مارپیٹ کرنے کے بعد وہ اپنے موبائل سے اس کا ویڈیو بناتے ہیں۔ نازیہ کے مطابق اس کے شوہر اور سسرال والے شادی کے بعد سے ہی جہیز میں کار کی مانگ کرتے ہیں۔

  • Share this:
بیوی کے ساتھ شوہر ہردن کرتاتھا ایسا اور بناتا تھا ویڈیو اور وہاٹس ایپ پر بیوی کے گھر والوں کو بھیجتا تھا، اب ہوا وائرل 
علامتی تصویر

یوپی (Uttar Pradesh) کے علی گڑھ ضلع (Aligarh District) میں جہیز کے معاملے میں حیوان شوہر کا ایک ویڈیو وائرل (Video Viral) ہورہا ہے۔ ویڈیو میں ملزم شوہر جہیز (Dowry) کیلئے بیوی کے ساتھ مار پیٹ کررہا ہے۔ ساتھ ہی وہ اس کے چہرے پر بلیڈ مارنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ متاثرہ نے بعد میں ایس ایس پی دفتر (SSP Office) پہنچ کر انصاف کیلئے مدد کی ہار لگائی۔


ملی جانکاری کے مطابق ضلع کے تھانہ علاقے کے ننگلا گلی نمبر سات کے رہنے والے شخص ریحان کا نکاح تقریبا تین سال پہلے نازیہ کے ساتھ ہواتھا۔ لیکن شادی کے بعد سے ہی ریحان اور اس کی فیملی نازیہ کے ساتھ آئے دن مارپیٹ کرتے رہتے ہیں۔ مار پیٹ کے دوران نازیہ کا ویڈیو بھی بناتے اور اس سے جہیز کی مان کرتے۔ بعد میں ملزم سسرال والے مار پیٹ کے اس ویڈیو کو نازیہ کے گھر والوں کو وہاٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیتے۔ روز۔روز کے ستم سے تنگ آکر متاثرہ نازیہ ایس ایس پی علی گڑھ کے دفتر پہنچی اور اس نے اپنا دردر بیان کیا۔


نازیہ نے بتایا کہ اس کے سسرال والے آئے دن اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں اور مارپیٹ کرنے کے بعد وہ اپنے موبائل سے اس کا ویڈیو بناتے ہیں۔ نازیہ کے مطابق اس کے شوہر اور سسرال والے شادی کے بعد سے ہی جہیز میں کار کی مانگ کرتے ہیں۔

(رنجیت سنگھ کی رپورٹ)
First published: Jun 27, 2020 10:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading