ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش : اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کورونا ویکسین کو لیکر پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے لئے چلائے گی مہم

ملک کے تیرہ اکھاڑوں پر مشتمل اکھاڑا پریشد نے یہ بھی اعلان کیا کہ اکھاڑا پریشد سے وابستہ سادھو سنت اجتماعی طورسے کورونا ویکسین لگوانے کی مہم جلد شروع کریں گے۔

  • Share this:
اترپردیش : اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کورونا ویکسین کو لیکر پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے لئے  چلائے گی مہم
اترپردیش : اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کورونا ویکسین کو لیکر پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے لئے چلائے گی مہم

ملک میں کورونا ویکسین دستیاب ہونے کے ساتھ  ہی ساتھ  بعض حلقوں کی طرف سے اس کے طبی اثرات کو لیکر شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کی طرف سے ایسے شبہات اورافواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل بھی کی جا رہی ۔ اسی درمیان سادھوں سنتوں کی نمائندہ تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے کورونا ویکسین کو لیکر بڑا بیان دیا ہے ۔ اکھاڑا پریشد نے ملک میں دستیاب کورونا ویکسین کو پوری طرح سے محفوظ قرار دیتے ہوئےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ویکسین کا ضرورفائدہ اٹھائیں ۔ اسی کے ساتھ اکھاڑا پریشد نے واضح کیا ہے کہ جو بھی شخص ویکسین کو لیکر شبہات کا شکار ہے ، اس  پر ویکسین لگانے کے لئے دباؤ نہ بنایا جائے ۔


ملک کے تیرہ اکھاڑوں پرمشتمل اکھاڑا پریشد نے یہ بھی اعلان کیا کہ اکھاڑا پریشد سے وابستہ سادھو سنت اجتماعی طورسے کورونا ویکسین لگوانے کی مہم جلد شروع کریں گے۔ کورونا ویکسین کے تعلق سے بعض حلقوں کی جانب سے شبہات کا اظہار کئے جانے پر اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے کہا ہے کہ ملک میں بعض حلقوں کی طرف سے کورونا ویکسین کے  تعلق سے عوام میں طرح طرح کی غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں ۔


اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگوانی ہے ، وہ افواہ  پھیلانے سے باز رہیں ۔ مہنت نریندر گری کا کہنا ہے کہ  سائنسدانوں نے اپنی دن رات کی محنت کے بعد کورونا ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔


مہنت نریندر گری نے یہ بھی کہا ہے کہ اکھاڑا پریشد سے وابستہ ہزاروں سادھو سنت جلد ہی کورونا ویکسین کے تعلق سے پائی جانے والی عوامی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے ملک گیر مہم کا آغاز کریں گے  ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 18, 2021 07:09 PM IST