چار ہزار اردو اساتذہ کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ، یوپی حکومت کو دوماہ میں جوائننگ لیٹر دینے کا حکم
الہ آباد ہائی کورٹ ۔ فائل فوٹو
اترپردیش کے چار ہزار اردو اساتذہ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی کامیابی ملی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ چار ہزار اردو ٹیچروں کو دو مہینے کے اندر جوائننگ لیٹر مہیا کرائے
الہ آباد : اترپردیش کے چار ہزار اردو اساتذہ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی کامیابی ملی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ چار ہزار اردو ٹیچروں کو دو مہینے کے اندر جوائننگ لیٹر مہیا کرائے ۔ساتھ عدالت نے ریاستی حکومت کی اس بات کے لئے سخت تنبیہ کی کہ اس نے کس بنیاد پر اردو ٹیچروں کے جوائن کرنے پر روک لگائی تھی؟۔
واضح رہے کہ ریاست کی سابقہ سماج وادی پارٹی حکومت نے چار ہزار اردو ٹیچروں کی بھرتی کی تھی ۔لیکن یوگی حکومت نے اردو ٹیچروں کی جوائننگ پر زبانی روک لگا دی تھی۔الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر یو پی اردو معلم ایسو سی ایشن نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے اردو والوں کا عدلیہ پر یقین اور بھی پختہ ہوا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔