اترپردیش سے اسد الدین اویسی Asaduddin Owaisi کے لیے بری خبر ہے۔ پریاگ راج میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے کئی کارکن آج یعنی منگل کو بڑے پیمانے پر استعفیٰ دیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پریاگ راج میں ضلع اور سٹی کمیٹی سے وابستہ اے آئی ایم آئی ایم کے تمام کارکن آج پارٹی چھوڑ دیں گے۔ 10 جون کو پریاگ راج میں نماز جمعہ کے بعد ہوئے تشدد میں ریاستی قیادت کی طرف سے مداخلت نہ کرنے کی وجہ سے کارکنوں میں ناراضگی ہے جس کی وجہ سے یہ سبھی آج استعفیٰ دے دیں گے۔
پریاگ راج کے پارٹی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ اویسی کی پارٹی کے 100 سے زیادہ کارکن آج اجتماعی طور پر استعفیٰ دیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یوپی میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کی کوشش کرنے والے اسد الدین اویسی کے لیے یہ کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہوگا۔ بتا دیں کہ AIMIM کے ضلع صدر شاہ عالم اور ذیشان رحمانی کے خلاف 10 جون کو تشدد کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی میں بڑھیں گی بجلی قیمتیں، 2 سے 6 فیصد تک زیادہ ادا کرنا ہوگا بل، DERC نے دی منظورییہی نہیں شاہ عالم اور جنرل سیکرٹری ذیشان رحمانی دونوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں پر 25-25 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ عالم کے حامی، عہدیدار اور رہنما ہی استعفیٰ دیں گے۔ ان کارکنوں کا الزام ہے کہ پارٹی کی طرف سے اس معاملے میں جن لیڈروں پر الزام لگایا گیا ہے ان کی کوئی مدد نہیں کی جا رہی ہے۔
9500 KG وزنی فٹ اونچا، دیکھئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر نصب اشوکا ستون کی تصویریںتاہم کچھ بڑے لیڈر ناراض لیڈروں کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ آج یعنی منگل کی شام 4 بجے اجتماعی استعفیٰ دینے کا پروگرام ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ریاستی قیادت ان کی ناراضگی دور کرکے انہیں استعفیٰ دینے سے روک پاتی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 10 جون کو نماز جمعہ کے بعد اٹالہ علاقے میں کافی ہنگامہ، آتش زنی اور پتھراؤ ہوا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔