اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مافیا عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین ہوں گی بے پردہ، پولیس جارے کرے گی پوسٹر

     امیش پال شوٹ آؤٹ کی مفرور نامزد ملزمہ شائستہ پروین پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی شائستہ پروین کی تصویر میں ان کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

    امیش پال شوٹ آؤٹ کی مفرور نامزد ملزمہ شائستہ پروین پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی شائستہ پروین کی تصویر میں ان کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

    امیش پال شوٹ آؤٹ کی مفرور نامزد ملزمہ شائستہ پروین پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی شائستہ پروین کی تصویر میں ان کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Allahabad
    • Share this:
      پریاگ راج۔ پولیس جلد ہی امیش پال شوٹ آؤٹ کیس میں نامزد ملزم مافیا عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین کا پوسٹر جاری کرے گی۔ امیش پال شوٹ آؤٹ کی مفرور نامزد ملزمہ شائستہ پروین پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی شائستہ پروین کی تصویر میں ان کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ شائستہ پروین ہر تصویر میں ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

      یہی وجہ ہے کہ پریاگ راج پولیس شائستہ پروین کی حقیقی تصویر کو عام کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پولیس اب شائستہ پروین کی بغیر حجاب کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرے گی، تاکہ لوگ اس کی شناخت کر سکیں اور پولیس کی مدد کر سکیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مافیا کی مدد کرنے والے عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین اور بیٹے اسد کو بھی سزا دی جائے گی۔ امیش پال فائرنگ میں فرار ہونے والے اسد پر 5 لاکھ کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

      پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے عتیق خاندان کے اسکیچ
      اس سے قبل بھی پولیس مافیا عتیق احمد کے خاندان کے متعدد افراد کے خاکے جاری کر چکی ہے۔ 2008 میں پولیس نے عتیق احمد کا 4 مرتبہ خاکہ جاری کیا۔ جس کے بعد مفرور عتیق کے بھائی اشرف کا اسکیچ بھی جاری کر دیا گیا۔ اس وقت اشرف پر ایک لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دیوریا جیل واقعہ کے بعد سی بی آئی نے عتیق کے بڑے بیٹے محمد عمر کا پوسٹر بھی جاری کیا تھا۔ سی بی آئی نے عمر پر 2 لاکھ کا انعام کا اعلان کیا تھا۔ عمر کے پوسٹر پریاگ راج شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے تھے۔

      عمران خان کو گرفتاری سےملی راحت، لاہور والےگھر میں گھسی پولیس، تلاشی لی توملے بم اور بندوق

      ایم پی اردو اکادمی کے ذریعے اردو طلبا کو کیاگیا اعزاز سے سرفراز

      عتیق کی اہلیہ شائستہ پروین امیش پال قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں۔
      اہم بات یہ ہے کہ عتیق کی بیوی شائستہ پروین امیش پال قتل کیس میں نامزد ملزم ہے۔ شوٹر صابر کے ساتھ گرگے بلی کے گھر جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد 25 ہزار انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شائستہ پریاگ راج میں ہی کہیں چھپی ہوئی ہے لیکن اس کا چہرہ ماسک سے ڈھکے ہونے کی وجہ سے پہچانا نہیں جا رہا ہے۔ اس لیے اب پولیس سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے شائستہ کی تصویر لگائے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: