امت سنگھ، پریاگ راج: الہ آباد یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے الزام میں 3 پروفیسرز کے خلاف طلبا کی جانب سے مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔ طلبا کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ملزم پروفیسرز کو کیمپس سے باہر نکالے۔ یہی نہیں بلکہ تحقیقات ہونے تک پروفیسر خود مستعفی ہو جائیں۔
اس مظاہرے کے دوران سیکڑوں طلباء نے وائس چانسلر کے دفتر کا گھیراؤ بھی کیا۔ جہاں اپنے مطالبات کو برقرار رکھتے ہوئے ریٹائرڈ پروفیسر منموہن کرشنا، ریٹائرڈ پروفیسر پرہلاد کمار اور یونیورسٹی کے موجودہ ورکنگ پروفیسر جاوید اختر کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے بھی انصاف کا مطالبہ کیا گیا اور یونیورسٹی کے وقار پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔
اگر پروفیسر محفوظ نہیں تو طالبات کی حفاظت کا کیا ہوگا؟
طالب علم لیڈر اجے نے بتایا کہ یونیورسٹی کے رجسٹرار داخلہ رنکو شکلا کو تحریری طور پر ایک میمورنڈم دیا گیا تھا اور فوری طور سے کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا میمورنڈم میں لکھا گیا کہ جب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہی محفوظ نہیں تو طلبا کی حفاظت کا کیا ہوگا؟ معزز عدالت نے تینوں پروفیسرز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں لیکن وہ یونیورسٹی کیمپس میں کھلے عام اپنا کام کر رہے ہیں۔ یہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتا ہے اور تحقیقات کے عمل میں رکاوٹ ہے۔
یونیورسٹی کیمپس کے اندر مکمل پابندی عائد کی جائے۔'یہ بھی تو عوام کا پیسہ ہے'، فوج کے افسر کے گھر سے پالتو مور اٹھا لے گیا عمران خان کا حامیعمران خان کی گرفتاری پرپاکستان میں ہنگامہ، آرمی ہیڈکوارٹر پرحملہ، تشددمیں 6کی موت،کئی زخمی
وائس چانسلر سے اپیل کی گئی کہ الہ آباد یونیورسٹی کی 135 سالہ تاریخ میں وہ یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر ہیں۔ الہ آباد یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کے ساتھ جنسی ہراسانی اور ایس سی ایس ٹی کے استحصال کے خلاف ایک خاتون ہونے کے ناطے اس خاتون ٹیچر کو انصاف دلانے میں ان کی مدد کریں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تینوں ملزمین، ریٹائرڈ پروفیسر منموہن کرشنا، فی الحال نیتی آیوگ کے چیئرپرسن، ریٹائرڈ پروفیسر پرہلاد کمار، فی الحال کوآرڈینیٹر اور پروفیسر جاوید اختر کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے برخاست کیا جائے۔ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ان پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔