'عتیق احمد شہید ہوئے...ملے بھارت رتن...' کانگریس کونسلر امیدوار کے اس مطالبے نے کر دیا سب کو حیران

حالانکہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے کانگریس امیدوار رجو بھیا کو حراست میں لے لیا ہے۔

حالانکہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے کانگریس امیدوار رجو بھیا کو حراست میں لے لیا ہے۔

حالانکہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے کانگریس امیدوار رجو بھیا کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لینے کے بعد اسے کوتوالی تھانے میں رکھا گیا ہے۔ دراصل عتیق اور اشرف کے قتل کے بعد سے یوپی کی سیاست گرم ہے۔ پوری اپوزیشن متحد ہو کر یوگی حکومت پر حملہ کر رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Allahabad, India
  • Share this:
    پریاگ راج۔ پولیس حراست میں مارے گئے مافیا عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے بعد پوری اپوزیشن یوگی حکومت پر حملہ آور ہے۔ پولس حراست میں ہونے والے اس دوہرے قتل کو لے کر اپوزیشن مسلسل سیاسی بیانات دے رہی ہے لیکن حد اس وقت ہو گئی جب یوپی کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کے ایک امیدوار نے ایسا مطالبہ کر ڈالا، جسے سن کر سب حیران رہ گئے۔ کانگریس کونسلر امیدوار راج کمار عرف رجو بھیا نے مافیا عتیق احمد کو شہید بتا دیا۔ یہی نہیں کانگریس امیدوار نے عتیق احمد کو بھارت رتن تک دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    راج کمار عرف رجو بھیا نے کہا، ''عتیق احمد نے شہادت حاصل پائی ہے، اس لیے ان کی لاش پر ترنگا رکھنا چاہیے تھا۔ ملائم سنگھ یادو کو پدم وبھوشن مل سکتا ہے، تو عتیق احمد کو بھارت رتن کیوں نہیں ملنا چاہیے؟" رجو بھیا اس سے پہلے  بھی کارپوریٹر کا انتخاب لڑ چکے ہیں۔

    عتیق احمد اور بھائی اشرف کے قتل کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کا پہلا بیان، جانئے کچھ کہا...

    عتیق احمد۔اشرف قتل کامعاملہ پہنچا سپریم کورٹ، تحقیقات کےمطالبہ کیلئے مفادعامہ کی عرضی دائر



    بیٹے غلام کی موت سےماں ہے غمزدہ لیکن لاش لینے سےکردیا انکار، بولیں گناہوں کی سز مل گئی۔۔۔
    راج کمار عرف رجو بھیا نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت نے عتیق احمد کو قتل کرایا۔ اس کے لیے وزیر اعلی  یوگی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ملائم سنگھ یادو کو پدم وبھوشن مل سکتا ہے تو عتیق احمد کو بھارت رتن کیوں نہیں ملنا چاہئے؟ بتادیں کہ راجکمار سنگھ عرف رجو بھیا کانگریس پارٹی کے پرانے لیڈر ہیں۔ اس بار میونسپل انتخابات میں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 43 جنوبی ملاکا سے کانگریس کا امیدوار ہیں۔ رجو بھیا اس سے قبل بھی کونسلر کا انتخاب لڑ چکے ہیں۔ کانگریس امیدوار کا یہ متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد جب کانگریس کے سٹی صدر پردیپ مشرا انشومن نے انہیں روکا تب بھی رجو بھیا نہیں رکے۔

    راجو بھیا زیر حراست
    حالانکہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے کانگریس امیدوار رجو بھیا کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لینے کے بعد اسے کوتوالی تھانے میں رکھا گیا ہے۔ دراصل عتیق اور اشرف کے قتل کے بعد سے یوپی کی سیاست گرم ہے۔ پوری اپوزیشن متحد ہو کر یوگی حکومت پر حملہ کر رہا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: