بارہ بنکی: یوپی میں ضلع بارہ بنکی کے محمدپورکھالا علاقہ میں کچھ غیر سماجی عناصر نے ڈکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا جس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق آج یہاں بارہ بنکی کی تحصیل فتح پور کے چھیدا گاؤں میں گزشتہ رات ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کا ہاتھ توڑ دیا گیا۔ اس واقعہ کہ وجہ سے گاؤں کے ماحول میں کشیدگی پھیل گئی۔ علاقہ میں کشیدہ کو دیکھتے ہوئے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
گاؤں والوں کے مطابق 14 اپریل کو یہاں ڈکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ہونے پروگرام کی تیاری چل رہی تھی تبھی دو سپاہیوں نے آکر کام رکوادیا، تھوڑی دیر بعد سپاہی چلے گئے تو دیکھا گیا تو مجسمہ کا ہاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔گاؤں والوں کو شک ہے کہ یہ حرکت سپاہیوں کی ہے۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دگمبر کشواہا نے کہا کہ کوئی بھی پولیس اہلکار ایسی حرکت نہیں کرے گا لیکن اگر گاؤں والوں نے کسی پولیس اہلکارکی شکایت کی ،تو اس کی تفتیش کرائی جائے گی اور مجرم پائے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔