உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Exclusive: کیا 2022 میں اسد الدین اویسی دے پائیں گے چیلنج؟ وزیر اعلی یوگی نے دیا یہ بڑا جواب

    Exclusive: کیا 2022 میں اسد الدین اویسی دے پائیں گے چیلنج؟ وزیر اعلی یوگی نے دیا یہ بڑا جواب

    Exclusive: کیا 2022 میں اسد الدین اویسی دے پائیں گے چیلنج؟ وزیر اعلی یوگی نے دیا یہ بڑا جواب

    Yogi Adityanath Exclusive Interview: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی کے سامنے کوئی لڑائی میں نہیں ہے ۔ سبھی پارٹیاں تھکی ہاری ہیں ۔ بی جے پی کا مقابلہ بی جے پی سے ہی ہوگا ۔ مقابلہ اسی بات کا ہے کہ پہلے الیکشن کے ریکارڈ کو توڑ کر کتنی زیادہ سیٹیں پارٹی کے کھاتے میں آرہی ہیں ۔

    • Share this:
      لکھنو : یوگی آدتیہ ناتھ نے نیوز 18 کو دئے ایکسکلوزیو انٹریو میں کئی اہم باتیں کہی ہیں ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے دئے اس بیان پر سخت تبصرہ کیا ، جس میں اویسی نے کہا تھا کہ خواہ جو ہوجائے 2022 میں یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی نہیں بننے دیں گے ۔ اس بابت نیوز 18 کے مینیجنگ ایڈیٹر امیش دیوگن نے جب پوچھا تو یوگی آدتیہ ناتھ نے اویسی پر سخت حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اویسی جی بہت بڑے لیڈر ہیں ، لیکن یوپی کے عوام کتنا پسند کریں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔ اگر 19 فیصد پر ان کو لگتا ہے کہ وہ الیکشن کو پولرائز کرلیں گے تو باقی 81 فیصد خاموش تھوڑے بیٹھیں گے ، وہ بھی کھڑے ہوں گے ، وہ بھی سب کچھ سن رہے ہوں گے اور مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام کا رجحان کیا ہے ۔

      بتادیں کہ یوپی کی کل آبادی کا 19 فیصدی مسلمان مانے جاتے ہیں ۔ اسی جانب یوگی آدتیہ ناتھ اشارہ کررہے تھے ۔ ان کے بیان کا راست مطلب یہ ہے کہ اگر اویسی 19 فیصدی مسلمانوں کے دم پر الیکشن کو پولرائز کرنے کی سوچ رہے ہیں تو باقی 81 فیصدی ہندو کیا خاموش رہیں گے ۔


      یوگی آدتیہ ناتھ نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کو لے کر پہلی مرتبہ پیشین گوئی کی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بی جے پی کے سامنے کوئی لڑائی میں نہیں ہے ۔ سبھی پارٹیاں تھکی ہاری ہیں ۔ بی جے پی کا مقابلہ بی جے پی سے ہی ہوگا ۔ مقابلہ اسی بات کا ہے کہ پہلے الیکشن کے ریکارڈ کو توڑ کر کتنی زیادہ سیٹیں پارٹی کے کھاتے میں آرہی ہیں ۔

      یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح کردیا کہ پارٹی 325 سیٹوں سے زیادہ سیٹیں جیتے گی ۔ بتادیں کہ 2017 کے الیکشن میں بی جے پی کو اسمبلی کی 403 سیٹوں میں سے 325 سیٹوں پر جیت ملی تھی ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اب 2017 کے مقابلہ 2022 میں زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعوی کیا ہے ۔ اس سے پہلے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعوی کرچکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: