ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی اے ٹی ایس کا ملک بھر میں چھاپہ، 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، 6 دیگر سے پوچھ گچھ جاری

لکھنئو۔ یوپی اے ٹی ایس نے 5 ریاستوں کی پولیس کے ساتھ مل کر جمعرات کی صبح ممبئی، جالندھر، نرکٹیا گنج (بہار)، بجنور اور مظفر نگر میں آپریشن کئے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوپی اے ٹی ایس کا ملک بھر میں چھاپہ، 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، 6 دیگر سے پوچھ گچھ جاری
لکھنئو۔ یوپی اے ٹی ایس نے 5 ریاستوں کی پولیس کے ساتھ مل کر جمعرات کی صبح ممبئی، جالندھر، نرکٹیا گنج (بہار)، بجنور اور مظفر نگر میں آپریشن کئے۔

لکھنئو۔ یوپی اے ٹی ایس نے 5 ریاستوں کی پولیس کے ساتھ مل کر جمعرات کی صبح ممبئی، جالندھر، نرکٹیا گنج (بہار)، بجنور اور مظفر نگر میں آپریشن کئے۔ اس دوران تین افراد کو دہشت گردانہ سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کے افسروں کے مطابق اس کے علاوہ 6 دیگر افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے، ثبوتوں کی بنیاد پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔


بتایا گیا کہ یہ اطلاع تھی کہ دہشت گردانہ واقعات انجام دینے کے لئے ایک گروہ تیار ہو رہا ہے، جس کے کچھ انتہائی سرگرم رکن نئے رکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے بعد دہلی کی اسپیشل سیل، آندھراپردیش کی سی آئی سیل، مہاراشٹر اے ٹی ایس، پنجاب پولیس، بہار پولیس کے ساتھ اتر پردیش اے ٹی ایس نے اس آپریشن کو انجام دیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق گرفتار افراد کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

First published: Apr 20, 2017 11:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading