بلیا۔ اتر پردیش کے بلیا علاقے میں ایک بڑا حادثہ (Boat tragedy) ہوا ہے۔ یہاں دریائے گنگا میں ایک کشتی پلٹ گئی ہے۔ اس واقعے میں 4 خواتین کی موت ہو گئی ہے۔ کشتی میں 30 افراد سوار تھے۔ یہ واقعہ بلیا کے مالدے پور گنگا گھاٹ پر پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کشتی پلٹنے کے بعد کچھ لوگ باہر نکل آئے ہیں لیکن کئی خواتین بہہ گئی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ڈی ایم بلیا موقع پر موجود ہیں۔ واقعے میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق بلیا کے کھیجری تھانے کے ایک گاؤں کی خواتین کشتی پر سوار تھیں۔ اوہاڑ کی روایت کے تحت یہ لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ اس روایت میں کشتی کے ذریعے گنگا پار کرنے کا رواج ہے۔ اسی لیے عورتیں اور مرد کشتی کے ذریعے گنگا پار کر رہے تھے کہ اچانک کشتی پلٹ گئی۔ خوش قسمتی سے جائے حادثہ پر رسی بندھی ہوئی تھی اور کچھ مرد رسی پکڑے باہر نکلے لیکن خواتین گنگا دھر میں پھنس گئیں۔ یہ بھی پڑھئے: میرے پاس بھی ہیں 2000 کے نوٹ! اب مجھے آگے کیا کرنا ہوگاَ جانئے مکمل طریقہ
حادثے کے پیچھے تین بڑی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ کشتی اوور لوڈ تھی اور درمیانی دھارے میں انجن کی خرابی اور تیز ہوا نے کشتی کو غیر متوازن بنا دیا۔ واقعہ کے بعد کشتی والا موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی ایم بلیا نے بتایا کہ کشتی میں 30 افراد سوار تھے
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔