உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پوسٹ مارٹم کے بعد اچانک تھانہ پہنچی 'مردہ' خاتون ، کیا واردات کا انکشاف ، حقیقت جان کر دنگ رہ گئی پولیس

    پوسٹ مارٹم کے بعد اچانک تھانہ پہنچی 'مردہ' خاتون ، کیا واردات کا انکشاف ، حقیقت جان کر دنگ رہ گئی پولیس ۔ علامتی تصویر ۔

    پوسٹ مارٹم کے بعد اچانک تھانہ پہنچی 'مردہ' خاتون ، کیا واردات کا انکشاف ، حقیقت جان کر دنگ رہ گئی پولیس ۔ علامتی تصویر ۔

    Banda News: اترپردیش کے باندہ ضلع میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ گھر سے لاپتہ خاتون کی 24 فروری کو لاش ملی تھی ۔

    • Share this:
      باندہ : اترپردیش کے باندہ ضلع میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ گھر سے لاپتہ خاتون کی چار دن پہلے ندی کنارے لاش ملی تھی ۔ اس کے بعد خاتون کے مائیکہ والوں نے خاتون کی شناخت کرکے اس کو اپنی بیٹی بتایا تھا ۔ پولیس نے شناخت ہوجانے کے بعد لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے خاتون کی آخری رسوم بھی ادا کردی ۔ لیکن معاملہ میں نیا موڑ اس وقت آگیا جب خاتون خود پولیس تھانہ پہنچ گئی ۔

      پورا معاملہ جسپورہ تھانہ علاقہ کے ایک گاوں میں پیش آیا ۔ یہاں ایک خاتون اپنے سسرال سے 20 فروری کو غائب ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد اہل خانہ کی تحریر پر پولیس تھانہ میں گمشدگی کی شکایت درج کی گئی ۔ اس کے بعد 24 فروری کو ایک خاتون کی لاش ندی کے کنارے ملی ۔ گمشدہ خاتون کے مائیکہ والوں نے لاش کی شناخت کی اور سسرال والوں پر جہیز کیلئے قتل کا الزام لگایا ۔

      پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور پانچ افراد کے خلاف نامزد جہیز کیلئے قتل کا معاملہ بھی درج کرلیا ۔ بیٹی سمجھ کر خاتون کے اہل خانہ نے لاش کی آخری رسومات بھی ادا کردی ۔ اب ایک چونکانے والی بات سامنے آئی ہے ۔ جسپورہ تھانہ انچارج پنکج نے بتایا کہ جس خاتون کی گمشدگی کی شکایت درج کی گئی اور جس خاتون کی ندی کنارے کے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا تھا اور اہل خانہ اس کی آخری رسوم ادا کرچکے تھے ، وہی خاتون اچانک جسپورہ تھانہ پہنچ گئی ، جس کے بعد پولیس محکمہ میں افراتفری مچ گئی کہ آخر اس خاتون کی جب آخری رسوم ادا کردی گئی تھی تو ابھی خاتون زندہ سامنے کیسے آگئی ۔

      حالانکہ پورے معاملہ میں پولیس محکمہ کے مقامی لوگوں میں سنسنی پھیل گئی ہے کہ آخر پورا معاملہ کیا تھا اور کس خاتون کی آخری رسوم ادا کردی گئی ۔ لیکن ندی سے جو لاش خاتون کی ملی تھی ، اس کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ خاتون کا قتل کرکے اس کی لاش کو ندی میں پھینکا گیا تھا ۔ فی الحال پورے واقعہ میں اب تک سبھی لوگ فکرمند ہیں ۔

      لیکن خاتون کی ماں کی بات کریں تو خاتون کی ماں نے بتایا کہ میری بیٹی نہیں تھی ، جس کی آخری رسوم ادا کی گئی ، ہم سے بھول ہوگئی ۔ خاتون کی ماں نے بتایا کہ ہماری بیٹی گھرلوٹ آئی ہے اور ہماری بیٹی نے ہم سے بتایا کہ یرغمال بناکر آبروریزی جیسی واردات کو انجام دیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: