پیلی بھیت میں بھیانک سڑک حادثہ، ہائی وے پر پلٹی ڈی سی ایم ، 10 افراد ہلاک، متعدد شدید زخمی
Pilibhit Road Accident: معلومات کے مطابق، پیلی بھیت کے گجرولا تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ہائی وے پر ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گیا۔ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
Pilibhit Road Accident: اترپردیش uttar pradesh کے پیلی بھیت ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ تقریباً 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
معلومات کے مطابق، پیلی بھیت کے گجرولا تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ہائی وے پر ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ یہ بھیانک حادثہ صبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈی سی ایم میں سوار لوگ ہریدوار سے گنگا میں نہا کر واپس لوٹ رہے تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر لکھیم پور کے گولا کے رہنے والے ہیں۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آگئی تھی جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔