உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرتاپ گڑھ : بی جے پی ۔ کانگریس حامیوں میں مار پیٹ، جان بچاکر بھاگے ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا

    بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا کو جان بچاکر بھاگنا پڑا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ کو دوڑا دوڑا کر پیٹنے کی کوشش کی گئی ۔ اس سلسلہ میں وہ سڑک پر گر گئے ۔

    بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا کو جان بچاکر بھاگنا پڑا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ کو دوڑا دوڑا کر پیٹنے کی کوشش کی گئی ۔ اس سلسلہ میں وہ سڑک پر گر گئے ۔

    بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا کو جان بچاکر بھاگنا پڑا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ کو دوڑا دوڑا کر پیٹنے کی کوشش کی گئی ۔ اس سلسلہ میں وہ سڑک پر گر گئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں اسمبلی انتخابات 2022 سے پہلے سیاسی پارٹیوں کی آپسی رنجش سڑک پر اترچکی ہے ۔ اس کا نظارہ آج یعنی ہفتہ کو پرتاپ گڑھ میں نظر آیا ۔ یہاں بی جے پی اور کانگریس کے حامیوں کے درمیان مار پیٹ کے بعد جم کر ہنگامہ ہوا ۔ دونوں فریقوں کے درمیان مارپیٹ کے دوران جم کر پتھراو ہوا ۔ حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا کو جان بچا کر بھاگنا پڑا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ کو دوڑا دوڑا کر پیٹنے کی کوشش کی گئی ۔ اس سلسلہ میں وہ سڑک پر گر گئے ۔ اس مار پیٹ میں ممبر پارلیمنٹ اور ان کے حامی بری طرح زخمی ہوگئے ۔

      یہ واقعہ سانگی پور بلاک میں پیش آیا ، جہاں جن آروگیہ میلے کے دوران ہنگامہ ہوگیا ۔ بلاک میں سرکاری میلے کے دوران کانگریس ممبر اسمبلی ، پارٹی لیڈر پرمود اور بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا کے ایک ساتھ پہنچنے کے بعد ہنگامہ ہوگیا ۔ دونوں پارٹی کے حامی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا ماحول گرما گیا ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کے حامیوں کی نعرے بازی سے ناراض کانگریسیوں نے انہیں دوڑا دوڑا کر پیٹا ۔ ممبر پارلیمنٹ کی گاڑی پر کانگریس حامیوں نے پتھراو کیا ، جس میں سنگم لال گپتا کی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

      پرتاپ گڑھ کے سانگی بلاک میں بی جے پی اور کانگریس حامیوں کے درمیان مار پیٹ کا جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، اس کو دیکھ کر آپ یہاں کے حالات کا اندازہ لگاسکتے ہیں ۔ جائے واقعہ پر مچی بھگدڑ کے درمیان ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا کسی طرح اپنی جان بچا کر بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

      اس پورے ہنگامہ کے دوران پولیس بھی موجود تھی ، لیکن دونوں ہی پارٹیوں کے حامیوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا ۔ دونوں طرف سے ہنگامہ کے درمیان پولیس کچھ بھی نہیں کرپارہی تھی ۔ بڑی مشکل سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کو بچایا گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: