ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شوہر کے سونے کے بعد رات میں بیوی نے فون کرکے عاشق کو بلایا گھر ، پھر کیا ایسا کام ، گھر والوں کے اڑگئے ہوش

رات کو شوہر کے سونے کے بعد اس نے فون کرکے عاشق کو بلایا اور پھر دونوں نے مل کر شوہر کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔ بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کے پاوں پکڑے تھے اور عاشق نے گلا دبایا تھا ۔ شوہر کی موت کے بعد بیوی نے رونے کا ڈراما کیا اور اہل خانہ کو بتایا کہ اس کے سینے میں درد ہوا اور اس کی موت ہوگئی ۔

  • Share this:
شوہر کے سونے کے بعد رات میں بیوی نے فون کرکے عاشق کو بلایا گھر ، پھر کیا ایسا کام ، گھر والوں کے اڑگئے ہوش
شوہر کے سونے کے بعد رات میں بیوی نے فون کرکے عاشق کو بلایا گھر ، پھر کیا ایسا کام ، گھر والوں کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

سہارنپور کے قطب شیر تھانہ علاقہ کے ایک گاوں حوض کھیڑی میں اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کرنے والی خاتون اور اس کے عاشق کو پولیس نے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ہے ۔ پوچھ گچھ میں ملزم خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کا قتل عاشق کے ساتھ مل کر کیا تھا ۔


ملزم نے بتایا کہ رات کو شوہر کے سونے کے بعد اس نے فون کرکے عاشق کو بلایا اور پھر دونوں نے مل کر شوہر کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔ بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کے پاوں پکڑے تھے اور عاشق نے گلا دبایا تھا ۔ شوہر کی موت کے بعد بیوی نے رونے کا ڈراما کیا اور اہل خانہ کو بتایا کہ اس کے سینے میں درد ہوا اور اس کی موت ہوگئی ۔ اہل خانہ کو یقین نہیں ہوا تو پولیس کا اطلاع دی ، جس کے بعد پورے معاملہ کا انکشاف ہوا ۔


پولیس کے مطابق حوض کھیڑی کے رہنے والے شیش پال کی 10 سال پہلے بیہٹ کی رہنے والی پونم سے شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے کچھ دنوں بعد 32 سالہ شیش پال کو کینسر ہوگیا ، جس کی وجہ سے وہ کام نہیں کرپاتا تھا ۔ موجودہ وقت میں وہ آدھار کارڈ ، پین کارڈ بنانے کے سینٹر میں پرائیویٹ نوکری کرتا تھا ۔ وہیں پونم کے اپنے پڑوسی انکر کے ساتھ ناجائز تعلقات بن گئے تھے ۔ شیش پال کو جب اس کی جانکاری ہوئی تو اس نے اس کی مخالفت کی اور کئی مرتبہ دونوں کے اہل خانہ کی پنچایت بلائی ۔ شیش پال نے اس بات کو لے کر اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ بھی کی ، لیکن اس نے انکر سے ملنا بند نہیں کیا ۔


قطب شیر تھانہ انچارج ونود کمار سنگھ نے بتایا کہ پیر کی رات پونم نے فون کرکے اپنے عاشق انکر کو رات میں تقریبا ڈیڑھ بجے گھر پر بلایا ۔ اس وقت شیش پال کے ساتھ پونم بیڈ پر سوئی ہوئی تھی ۔ اسی وقت عاشق نے اس کا گلا دبایا تو شیش پال نے خود کو بچانے کی کوشش کی ، لیکن پونم نے اس کے پاوں پکڑ لئے اور جب تک اس کی موت نہیں ہوگئی ، پونم نے پاوں نہیں چھوڑے ۔ بعد میں اہل خانہ کو بتایا کہ سینے میں درد کے بعد اٹیک آگیا ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔

قطب شیر تھانہ میں اپنی بھابھی اور اس کے عاشق انکر کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے شیش پال کے بھائی رشی پال نے بتایا کہ شیش پال کے پاس  دو بیٹی اور ایک بیٹا ہے ۔ بیٹے کی عمر صرف تین سال ہے ۔ پونم کو پولیس تھانہ میں لے گئی تو تین سال کا بیٹا رات بھر روتا رہا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 11, 2021 09:10 AM IST