ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک: لاک ڈاؤن کے دوران چچازاد بھائی نے بہن کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت ، اڑ جائیں گے ہوش

پولیس نے متاثرہ کو میڈیکل جانچ کیلئے سرکاری اسپتال بھیجا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ معاملہ درج کئے جانے کے بعد سے ملزم شخص گاؤں سے فرار ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے پولیس دبش دے رہی ہے۔

  • Share this:
شرمناک: لاک ڈاؤن کے دوران چچازاد بھائی نے بہن کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت ، اڑ جائیں گے ہوش
متاثرہ نے بتایا کہ اس کا شوہر اس کو گزشتہ 31 مئی کو شاہجہاں پور بازار چلنے کی بات کہہ کر گھر سے بائیک پر بیٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا ۔ راستے میں شوہر نے اپنے دوست مچو عرف بلونت دھانک کو بھی بائیک پر اپنے ساتھ لے لیا ۔ علامتی تصویر ۔

چترکوٹ ضلع کے مار کنڈی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک شخص نے اپنی ہی چچازاد بہن کی مبینہ طور پر عصمت دری کی۔ اس معاملے میں مار کنڈی تھانے کے انچارج انسپکٹر (SHO) چترسین سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ 16سال کی لڑکی کا مبینہ طور پر ریپ کئے جانےکا واقعہ 11 اپریل کا ہے۔ لڑکی ا وقت کھیت میں فصل کاٹ رہے اپنے والد کو کھانا دیکر واپس گھر لوٹ رہی تھی۔ تبھی اس کے 22 سال کے چچازاد بھائ نے راستے میں پکڑ کر اس کے ساتھ اس شرمناک واقعے کو انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے واقعے کی ایف آئی آر منگل کی شام تھانے میں درج کروائی ہے۔

پولیس نے متاثرہ کو بدھ کو میڈیکل جانچ کیلئے سرکاری اسپتال بھیجا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ معاملہ درج کئے جانے کے بعد سے ملزم شخص گاؤں سے فرار ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے پولیس دبش دے رہی ہے۔


وہیں اسی دوران ایک دیگرخبر کے مطابق امیٹھی ضلع کی مسافرخانہ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 16 افراد کو گرفتار کیاہے۔ اس سلسلے میں ، ایس پی کھیاتی گرگ نے بتایا کہ ابھی تک ضلع میں کوروناوائرس کے انفیکشن کا کوئی واقعہ نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کو مزید سختی سے نافذ کیا جارہا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ بدھ کے روز ضلع کے مسافرخانہ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 16 افراد کو گرفتار کیا اور نو موٹرسائیکلوں کو قبضے میں لیا گیا پے۔


واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 1076 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرینکی تعداد 11 ہزار سے متجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید 38 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 377 تک پہنچ گئی ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 11439 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 1306 افراد مکمل طور سے صحت مند ہو چکے ہیں۔
First published: Apr 15, 2020 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading