Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    رکشا بندھن پر ہندو بہن اور مسلم بھائی نے اس طرح کیا ایک دوسرے کے لئے پیار کا اظہار  

    سیما شریواستو اور باسط علی کا نہ تو مذہبی عقیدہ ایک ہے اور نہ یہ حقیقی بھائی بہن ہیں ، لیکن ایک دوسرے سے بھائی بہن کی طرح ہی محبت اور احترام کرتے ہیں ۔

    • Share this:
    رکشا بندھن پر ہندو بہن اور مسلم بھائی نے اس طرح کیا ایک دوسرے کے لئے پیار کا اظہار  
    رکشا بندھن پر ہندو بہن اور مسلم بھائی نے اس طرح کیا ایک دوسرے کے لئے پیار کا اظہار  

    ہمارے ملک ہندوستان میں کثرت میں وحدت اور گنگا جمنی تہذیب کی جیتی جاگتی مثالیں مختلف تہواروں کے موقع پر اکثر نظر آجاتی ہیں ۔ ایسا ہی ایک تہوار رکشا بندھن بھی ہے ، جس میں کئی ایسی مثالیں نظر آتی ہے ، جہاں ہندو مسلم بھائی بہن راکھی باندھ کر آپسی پیار و محبت اور ہماری مشترکہ تہذیب کی مثال پیش کرتے ہیں ۔


    رکشا بندھن کا تہوار بھائی بہن کا ایک دوسرے کیلئے پیار کو ظاہر کرنے کا تہوار ہے اور اس میں ذات برادری کی کوئی قید نہیں ہوتی ۔ ایسی ہی ایک مثال پیش کرتی ہے اُتر پردیش کے میرٹھ شہر میں رہنے والی بھائی بہن کی ایک جوڑی ، جو گزشتہ سات برسوں سے تہوار کے موقع پر رسم و رواج کو احترام کے ساتھ ادا کرتے ہوئے آج کے سماج کے لیے ایک پیغام بھی پیش کرتی ہے ۔


    سیما شریواستو اور باسط علی کا نہ تو مذہبی عقیدہ ایک ہے اور نہ یہ حقیقی بھائی بہن ہیں ، لیکن ایک دوسرے سے  بھائی بہن کی طرح ہی محبت اور احترام کرتے ہیں ۔ سیما کی گزشتہ سات سال پہلے باسط سے ملاقات ہوئی تھی اور تب سے ہر سال رکشا بندھن کے موقع پر سیما باسط کو راکھی باندھتی ہیں ۔ حالات کیسے بھی ہوں ، رکشا بندھن کے موقع پر باسط اپنی اس بہن کے گھر جا کر راکھی بندھوانا نہیں بھولتے اور سیما بھی اسی عقیدے اور احترام کے ساتھ اس رسم کو ادا کرتے ہوئے اپنے اس بھائی کے لیے پیار کا اظہار کرتی ہیں ۔


    سیما شریواستو اور باسط علی کا نہ تو مذہبی عقیدہ ایک ہے اور نہ یہ حقیقی بھائی بہن ہیں ، لیکن ایک دوسرے سے بھائی بہن کی طرح ہی محبت اور احترام کرتے ہیں ۔
    سیما شریواستو اور باسط علی کا نہ تو مذہبی عقیدہ ایک ہے اور نہ یہ حقیقی بھائی بہن ہیں ، لیکن ایک دوسرے سے بھائی بہن کی طرح ہی محبت اور احترام کرتے ہیں ۔


    کورونا وبا کے سبب خوف کے اس ماحول میں بھی سیما اور باسط نے تہوار کے اس موقع کو خاص بنانے کی کوشش کی ۔ سیما نے اپنے بھائی اور ان کے بیوی بچوں کے لئے مٹھائی کے ساتھ تحفے کے طور پر ماسک دیکر لوگوں کو باہر نکلنے پر ماسک استعمال کرنے کا بھی پیغام دیا ۔
    Published by: Imtiyaz Saqibe
    First published: Aug 03, 2020 10:52 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading