ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون کے سبب روزگار سے محروم ہوئے لوگوں کی امداد کے لیے جمیعت علما ہند آئی آگے

جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کے صدر قاضی زین الراشدین کے مطابق غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد ایسے صاحب حیثیت افراد کی امداد سے کی جا رہی ہے ، جو ہر سال جمیعت علماء کو چندے کے ذریعہ مالی تعاون کرتے ہیں ۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے سبب روزگار سے محروم ہوئے لوگوں کی امداد کے لیے جمیعت علما ہند آئی آگے
لاک ڈاون کے سبب روزگار سے محروم ہوئے لوگوں کی امداد کے لیے جمیعت علما ہند آئی آگے

لاک ڈاؤن کے سبب روزگار سے محروم ہو گئے سماج کے غریب طبقہ کو سرکاری اور سماجی تنظیموں کی مدد کا ہی آسرا ہے ۔ ان حالات میں جبکہ سرکاری امداد کا دائرہ محدود ہے ، سماجی تنظیموں نے آگے بڑھ کر ذمہ داری قبول کی ہے اور لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ جمیعت علماء ہند  بھی ان حالات میں سماج کے ضرورت مند طبقے تک پہنچ کر مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ میرٹھ میں جمیعت علما ہند کے ذمہ داران اور ممبران نے سماج کے صاحب حیثیت افراد کی مدد سے ضرورت مند لوگوں تک راشن پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔ جمیعت علماء بغیر تفریق مذہب و ملت خاص طور پر نشاندہی کرکے ایسے ضرورت مند افراد تک راشن پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے ، جو ضرورت مند تو ہیں ، لیکن  کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے ۔


جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کے صدر قاضی زین الراشدین کے مطابق غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد ایسے صاحب حیثیت افراد کی امداد سے کی جا رہی ہے ، جو ہر سال جمیعت علماء کو چندے کے ذریعہ مالی تعاون کرتے ہیں ۔ جمیعت علماء چندے کی اس رقم کا استعمال مختلف فلاحی کاموں کو انجام دینے میں کرتی ہے اور اس سال کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار سے محروم ہوئے افراد کی مدد کی جا رہی ہے ۔ ماہ رمضان اور عید کے پیش نظر راشن اور اشیائے ضروریہ کی تقریباً سو سے زیادہ  کٹ تیار کی گئی ہے ۔


جمیعت علماء ہند کے مقامی ذمہ داران کے مطابق راشن کی اس کٹ کو محض مسلمانوں میں نہیں بلکہ غیر مسلم ضرورتمند وں میں بھی تقسیم کیا کا رہا ہے ۔ جمیعت علمائے ہند کی روایت کے مطابق بغیر تفریق مذہب و ملت جمیعت علما ہر ضرورت مند شخص کے لیے پیش پیش ہے ۔

First published: May 22, 2020 12:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading