ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کورونا کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے بنائی نئی حکمت عملی ، جانئے کیا ہے وہ

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈھینگرا کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کے کمیونیٹی ٹرانسمیشن کے خطرے سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران الرٹ ہیں ۔

  • Share this:
میرٹھ : کورونا کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے بنائی نئی حکمت عملی ، جانئے کیا ہے وہ
میرٹھ : کورونا کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے بنائی نئی حکمت عملی ، جانئے کیا ہے وہ

میرٹھ میں گزشتہ تین دنوں میں کورونا انفیکشن کے ساٹھ سے زیادہ معاملات سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سے لے کر ضلع انتظامیہ اور شہر کے عام لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے ۔ صرف میرٹھ کی نوین منڈی سے کورونا انفیکشن کے 25 معاملات ملنے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کمیونیٹی ٹرانسمیشن کے بڑھتے خطرے سے پریشان ہے ۔ میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل ہو رہے غیر معمولی اضافہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے نئی حکمت عملی کے تحت کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ خاص طور پر نوین منڈی کو دو روز کے لیے مکمّل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور منڈی کیلئے نئی جگہ تلاش کی گئی ہے ۔ منڈی میں اشیاء کی سپلائی اور خرید و فروخت کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ۔ شہر کے ہاٹ اسپاٹ اور کنٹینمنٹ زون میں مزید سختی برتنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ حالانکہ کھیتی اور گیہوں کی سرکاری خرید اور تعمیری سرگرمیوں میں شرائط کے ساتھ کچھ رعایت ضرور دی گئی ہے ۔


ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈھینگرا کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کے کمیونیٹی ٹرانسمیشن کے خطرے سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران الرٹ ہیں ۔ نئے علاقوں کو جہاں کورونا انفیکشن کے مریض پائے جا رہے ہیں ، ان کو ہاٹ اسپاٹ بنا کر آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔ ان علاقوں میں ہر طرح کی کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اور صرف طبّی اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے احتیاط کے ساتھ کچھ رعایت ضرور دی گئی ہے ۔ ڈی ایم میرٹھ کا کہنا ہے کہ نوین منڈی کو مکمل طور پر بند کرکے سنیٹایز کیا جا رہا ہے ۔ منڈی میں خرید و فروخت کے لیے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ تاکہ غیر ضروری بھیڑ کو جمع ہونے سے روکا جا سکے ۔

First published: May 07, 2020 11:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading