ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ سے نئے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں انفیکشن کا خطرہ

میرٹھ کے لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج کے پرنسپل آر سی گپتا کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافے نے میڈیکل ٹیم کے سامنے نیا چیلنج پیدا کر دیا ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ سے نئے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں انفیکشن کا خطرہ
میرٹھ : کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ سے نئے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں انفیکشن کا خطرہ

میرٹھ میں کورونا انفیکشن سے متاثر مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ اب تک کی ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق کورونا پوزیٹو مریضوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے ۔ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باوجود راحت کی بات یہ ہے کہ 47 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں ۔ لیکن شہر کے مختلف علاقوں میں نئے معاملے ملنے سے شہر کا رجبن بازار ، جاگریتی وہار سیکٹر 7 جیل چنگی اور چانکیہ پوری علاقے نئے ہاٹ اسپاٹ بن گئے ہیں ۔ میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں بھرتی 49 مریضوں میں کئی کی حالت نازک ہے ۔


میرٹھ کے لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج کے پرنسپل آر سی گپتا کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافے نے میڈیکل ٹیم کے سامنے نیا چیلنج ضرور پیدا کر دیا ہے ، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ پوزیٹو مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باوجود صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل اور میڈیکل ٹیم کے دیگر ذمہ داران کا بھی کہنا ہے کہ  کورونا وارڈ میں بھرتی مریض اب میڈیکل اسٹاف کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں ، لیکن اصل خطرہ ان علاقوں میں بڑھ رہا ہے جو نئے ہاٹ اسپاٹ بن رہے ہیں ۔ ان علاقوں میں نئے مریضوں کے ملنے سے ان کے خاندان اور محلہ کے دوسرے لوگوں میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔


گزشتہ روز شہر کے چار الگ الگ علاقوں سے ملے کورونا انفیکشن کے پانچ مریضوں نے علاقہ کے لوگوں کے علاوہ محکمہ صحت کے لئے بھی ایک نیا چیلنج پیدا کر دیا ہے ۔ ایسے میں صحت یاب ہوکر گھر لوٹنے والے افراد کو بھی کچھ دنوں کے لیے اپنے اپنے گھروں میں ہی کوارنٹائن رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔ تاکہ دوبارہ انفیکشن کے معاملات کو بڑھنے سے روکا جا سکے ۔

First published: Apr 30, 2020 11:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading