میرٹھ : مارکیٹ میں دواؤں کی قلت ، رمیڈیسیور انجکشن اور فلو بخار کی دواؤں کیلئے بھٹک رہے ضرورت مند
میرٹھ : مارکیٹ میں دواؤں کی قلت ، رمیڈیسیور انجکشن اور فلو بخار کی دواؤں کیلئے بھٹک رہے ضرورت مند
Meerut News : رمیڈیسیور انجکشن کے علاوہ گلے کے انفیکشن بخار کی دوائیں اور پلس آکسی میٹر جیسی چیزوں کی بھی بازار میں کمی ہو گئی ہے ۔ ان حالات میں سپلائی متاثر ہونے سے جہاں دکاندار پریشان ہیں ، وہیں ضرورت مند لوگ دواؤں کے لیے بازار کا چکر لگا کر پریشان ہو رہے ہیں ۔
میرٹھ : کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھ رہے معاملات کے ساتھ ہی اب کووڈ کے علاج میں استعمال ہونے والے رمیڈیسیور انجکشن کے علاوہ فلو اور موسمی بخار میں استعمال ہونے والی دواؤں کی بازار میں قلت ہو گئی ہے ۔ مغربی یوپی کے سب سے بڑے تھوک دوا مارکیٹ میرٹھ کے خیر نگر بازار میں ضروری دواؤں کی کمی سے لوگ پریشان ہیں ۔
میرٹھ کا خیر نگر دوا مارکیٹ تھوک اور ریٹیل دواؤں کا بڑا بازار ہے ، جہاں سبھی طرح کی دوائیں اور میڈیکل ساز و سامان سے لیکر سرجیکل ضرورت کا سامان با آسانی دستیاب ہو جاتا ہے ، لیکن کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں کے بعد دواؤں کی ضرورت اور استعمال میں آئی تیزی کا اثر دواؤں کی دستیابی پر بھی پڑ رہا ہے ۔ رمیڈیسیور انجکشن کے علاوہ گلے کے انفیکشن بخار کی دوائیں اور پلس آکسی میٹر جیسی چیزوں کی بھی بازار میں کمی ہو گئی ہے ۔ ان حالات میں سپلائی متاثر ہونے سے جہاں دکاندار پریشان ہیں ، وہیں ضرورت مند لوگ دواؤں کے لیے بازار کا چکر لگا کر پریشان ہو رہے ہیں ۔
ادھر کیمسٹ ایسوسیشن کے ذمہ داران کا ماننا ہے کہ اگر یوپی اور دہلی میں لاک ڈاؤن جیسے حلات بنے رہے ، تو دواؤں کی سپلائی متاثر ہونے سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں ۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے ساتھ ہی اگر دواؤں کی مانگ کے مطابق سپلائی کو برقرار نہ رکھا جا سکا ، تو آنے والے دِنوں میں دواؤں کی عدم دستیابی کے سبب حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور جس کا سیدھا اثر کورونا سے متاثر مریضوں پر پڑے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔