ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یو پی کے اس شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے اب بنائی یہ حکمت عملی

یو پی میں آگرہ کے بعد میرٹھ ضلع میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

  • Share this:
یو پی کے اس شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے اب بنائی یہ حکمت عملی
یو پی کے اس شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے طے کی یہ حکمت عملی

میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔ نوڈل افسر اور اسپیشل سکربٹری کے ساتھ اہم میٹنگ کے بعد ڈی ایم میرٹھ نے اب ہفتہ کے دو روز ضلع میں مکمّل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔ آئندہ ہفتے سے پیر اور جمعرات کے روز ضلع میں مکمّل طور پر لاک ڈاؤن رہیگا ۔ میڈیکل اور دودھ کی دکانوں کو چھوڑ کر باقی سبھی دکانیں بند رہیں گی ۔ اس دوران اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کے لیے  صبح 6 بجے سے 11 بجے تک ملنے والی رعایت  بھی نہیں دی جائے گی ۔


واضح رہے کہ یو پی میں آگرہ کے بعد میرٹھ ضلع میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ ضلع میں 50 سے زیادہ علاقے ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل کیے جا چکے ہیں ۔ شہر کے کئی علاقوں میں ایک ہی دن میں درجنوں نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ شہر کے کئی پرانے علاقوں میں کمیونیٹی ٹرانسمیشن کے ذریعہ کورونا انفیکشن کے مثبت کیس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔


وہیں کورونا انفیکشن کے مریضوں کے علاج اور دیکھ ریکھ میں برتی جا رہی لاپروائی کے معاملات اجاگر ہونے کے بعد سے ہی محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے لگے تھے ۔ ایسے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ڈی ایم میرٹھ نے ہفتہ میں دو روز کے مکمّل لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے اعلیٰ افسران اور ڈیوٹی اسٹاف کے لیے ضروری احکامات جاری کئے ہیں ۔

First published: May 16, 2020 12:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading