ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک ! فوٹو کھینچوانے جارہی تھی 15سالہ لڑکی ، تین لڑکے زبردستی لے گئے کھنڈر اور پھر کی ایسی گھنونی حرکت

سی بی گنج علاقے کی ایک کالونی میں رہنے والی لڑکی بدھ کو دوپہر میں فوٹو کھنچوانے جارہی تھی ۔ راستے میں ریلوے کالونی کے کے نزدیک محلے کے ہی تین لڑکوں نے اسے پکڑ لیا اور وہیں سے زبردستی نزدیک کے ایک کھنڈر لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور ویڈیو بنا لیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 03, 2020 05:33 PM IST
  • Share this:
شرمناک ! فوٹو کھینچوانے جارہی تھی 15سالہ لڑکی ، تین لڑکے زبردستی لے گئے کھنڈر اور پھر کی ایسی گھنونی حرکت
شرمناک ! فوٹو کھینچوانے جارہی تھی 15سالہ لڑکی ، تین لڑکے زبردستی لے گئے کھنڈر اور پھر کی ایسی گھنونی حرکت

اترپردیش کے ضلع بریلی کے سی بی گنج علاقہ میں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیش کمار پانڈے نے جمعرات کو بتایا کہ سی بی گنج علاقے کی ایک کالونی میں رہنے والی لڑکی بدھ کو دوپہر میں فوٹو کھنچوانے جارہی تھی ۔ راستے میں ریلوے کالونی کے کے نزدیک محلے کے ہی تین لڑکوں نے اسے پکڑ لیا اور وہیں سے زبردستی نزدیک کے ایک کھنڈر لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور ویڈیو بنا لیا ۔ لڑکی کے ذریعہ مخالفت کئے جانے پر اس کی لوہے کی راڈ سے پٹائی بھی کردی اور دھمکی دی ۔ اگر اس نے کسی سے بھی عصمت دری کی بات بتائی تو ویڈیو کو وائرل کردیں گے ۔


انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے عصمت دری کے واقعہ کے بارے میں اپنے گھر میں بتایا ۔ جس کے بعد متاثرہ کے والد نے سی بی گنج میں تین افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے نامزد موہت ، سمت اور انکت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔


بریلی کے سی بی گنج علاقہ میں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے ۔
بریلی کے سی بی گنج علاقہ میں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے ۔


انہوں نے بتایا کہ ملزم موہت اور سمت کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔ انکت نامی ملزم ابھی فرار ہے ۔ پولیس اسے تلاش کررہی ہے ۔ ملزمین کے پاس سے وہ موبائل برآمد کرلیا گیا ہے ، جس میں انہوں نے اجتماعی عصمت دری کی ویڈیو فلم بنائی تھی ۔ ویڈیو کلپ بھی برآمد ہوگئی ۔

سرکل افسر یوگیندر سنگھ نے بتایا کہ تھانہ سی بی گنج کا ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ فرار ملزم انکت کی ماں کالونی مہیش سیکس ریکٹ چلاتی تھی ۔ اس وقت اشوک کمار مینا نے اسے سیکس ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کے جیل بھیجا تھا ۔ کل رات جب پولیس انکت کے گھر پر چھاپہ مارا تو ماں بیٹا گھر کا تالا بند کر کے فرار ہوگئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 03, 2020 05:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading