ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنسنی خیز! اہل خانہ نے پہلے بیٹی کا کیا قتل اور پھر کورونا سے موت بتاکر کردیا دفن، کھلا راز تو مچ گیا ہنگامہ

پولیس نے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرایا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شاہینہ کی موت کی وجہ کورونا نہیں بلکہ گلا دبانے سے ہوئی تھی ۔

  • Share this:
سنسنی خیز! اہل خانہ نے پہلے بیٹی کا کیا قتل اور پھر کورونا سے موت بتاکر کردیا دفن، کھلا راز تو مچ گیا ہنگامہ
سنسنی خیز! اہل خانہ نے پہلے بیٹی کا کیا قتل اور پھر کورونا سے موت بتاکر کردیا دفن، کھلا راز تو مچ گیا ہنگامہ

میرٹھ : میرٹھ کے لساڑی گیٹ تھانہ علاقے کی شاہ جہاں کالونی میں شاہینہ نام کی خاتون موت کا سنسنی خیز انکشاف پولیس نے کیا ہے ۔ 31 مئی کو شاہینہ کی موت کے بعد اہل خانہ نے کورونا سے موت کی وجہ بتا کر لاش کو دفن کر دیا تھا ، لیکن شاہینہ کے شوہر نے گھر والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ، جس کے بعد پولیس نے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرایا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شاہینہ کی موت کی وجہ کورونا نہیں بلکہ گلا دبانے سے ہوئی تھی ۔


دراصل کچھ ماہ پہلے شاہینہ نے گھر والوں کو بتائے بغیر کریم نگر علاقہ کے رہنے والے فرمان نام کے شخص سے شادی کرلی تھی ۔ کچھ وقت پہلے شاہینہ کے گھر والوں کو اس کی جانکاری ہوئی تو شاہینہ کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ۔ شاہینہ نے اس کی جانکاری فرمان کو بھی دی ۔ اس کے بعد اچانک شاہینہ کی موت ہو گئی ۔ فرمان نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے گھر والوں کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کرایا  ۔ پولیس نے تفشش کی تو آنر کلنگ کی اس سنسنی خیز واردات کا انکشاف ہوا ۔


وہیں پولیس میں رپورٹ درج ہونے کے بعد سے ہی شاہینہ کے گھر والے فرار ہیں اور ان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ پولیس نے مقتول کے چچا کو حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ کی ہے ۔


سی او سٹی اروند چورسیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے شوہر کی تحریر پر آنر کلنگ کا معاملہ درج کرکے فرار اہل خانہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 14, 2021 08:40 PM IST