ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بھیا بھیا کہہ کر گڑگڑاتی رہی لڑکی ، درندے بناتے رہے اجتماعی آبروریزی کا ویڈیو اور پھر کردیا ایسا خوفناک کام

Gang Rape in Ballia : ایس پی دیویندر ناتھ نے کہا کہ اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔

  • Share this:
بھیا بھیا کہہ کر گڑگڑاتی رہی لڑکی ، درندے بناتے رہے اجتماعی آبروریزی کا ویڈیو اور پھر کردیا ایسا خوفناک کام
بھیا بھیا کہہ کر گڑگڑاتی رہی لڑکی ، درندے بناتے رہے اجتماعی آبروریزی کا ویڈیو اور پھر کردیا ایسا خوفناک کام

اترپردیش کے بلیا میں منگل کو دن دہاڑے ایک اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ لڑکی ہاتھ جوڑ کر بڑے بھائی کہہ کر گڑگڑاتی رہی ، لیکن درندوں نے اس کی ایک نہ سنی اور پہلے لڑکی کی پٹائی کی اور پھر ایک ایک کرکے اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ سوشل میڈیا پر یہ کافی زیادہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ ایس پی دیویندر ناتھ نے کہا کہ اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لڑکوں نے اکیلی لڑکی کو سنسان جگہ پر گھیر رکھا ہے اور اس سے زبردستی کی جارہی ہے ۔ لڑکی ان لڑکوں کے سامنے ہاتھ پاوں جوڑ رہی ہے اور اپنی آبرو کی بھیک مانگ رہی ہے ، لیکن لڑکے اس کی کوئی بات نہیں سن رہے ہیں اور اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کررہے ہیں ۔


 سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہورہا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہورہا ہے ۔


پولیس اس معاملہ کی سنجیدگی سے جانچ میں مصروف ہوگئی ہے اور ملزمین کو پکڑنے کیلئے چھاپہ ماری کررہی ہے ۔ تاہم ابھی تک متاثرہ لڑکی یا اس کے کنبہ کا کوئی فرد سامنے نہیں آیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور ملزمین کی تلاش کررہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2020 08:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading