உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طلاق کیلئے شوہر نے رچی ایسی خوفناک شازش ، حاملہ خاتون کے ساتھ کیا ایسا کام، اڑگئے سبھی کے ہوش

    طلاق کیلئے شوہر نے رچی ایسی خوفناک شازش ، حاملہ خاتون کے ساتھ کیا ایسا کام، اڑگئے سبھی کے ہوش ۔ علامتی تصویر

    طلاق کیلئے شوہر نے رچی ایسی خوفناک شازش ، حاملہ خاتون کے ساتھ کیا ایسا کام، اڑگئے سبھی کے ہوش ۔ علامتی تصویر

    UP Crime News : بتادیں کہ لڑکی شادی کی سات دسمبر 2020 کو شہر کے رام گھاٹ روڈ علاقہ کے نوجوان کے ساتھ ہوئی تھی ۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ شادی میں 12 لاکھ نقد اور 25 لاکھ روپے کا دیگر جہیز دیا گیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      علی گڑھ : اترپردیش کے علی گڑھ میں اتوار کو حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں بیوی سے طلاق کیلئے شوہر نے حاملہ خاتون کو انجیکشن دے کر ایچ آئی وی متاثر کردیا ۔ اس سلسلہ میں متاثرہ لڑکی کے والد کی تحریر پر لودھا تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جس میں رام گھاٹ روڈ کے ایک نرسنگ ہوم میں یہ سازش رچی جانے اور سسرال فریق کا رشتہ دار نرسنگ ہوم مالک بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔ فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔

      بتادیں کہ لڑکی شادی کی سات دسمبر 2020 کو شہر کے رام گھاٹ روڈ علاقہ کے ایک نوجوان کے ساتھ ہوئی تھی ۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ شادی میں 12 لاکھ روپے نقد اور 25 لاکھ روپے کا دیگر جہیز دیا گیا تھا ۔ الزام ہے کہ شادی کے بعد لڑکی جب سسرال پہنچی تو اس کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر کا ساتھ میں کام کرنے والی کسی خاتون ہیلتھ ورکر کے ساتھ رشتہ ہے ، جس کی وجہ سے کچھ دنوں بعد ہی جھگڑا شروع ہوگیا ۔

      الزام ہے کہ کچھ دنوں بعد پھر طلاق کی سازش رچی جانے لگی ۔ مائیکہ والے جب وہاں گئے تو سسرال والوں نے کہا کہ طلاق کرا دیں ۔ دونوں میں جھگڑا ہوتا رہتا ہے  اور لڑکی بھی بیمار رہتی ہے ۔ مائیکہ والوں نے دلیل دی کہ پہلے کبھی کوئی بیماری نہیں تھی ، اب چونکہ حاملہ ہوگئی ہے تو تھوڑی بہت پریشانی ہونی عام بات ہے ۔ اس کے بعد چار اگست کو حاملہ لڑکی کو اس کا شوہر مائیکہ میں گاوں کے باہر چھوڑ کر چلا گیا ۔

      چار اگست کو حاملہ لڑکی کو اس کا شوہر مائیکہ میں گاوں کے باہر چھوڑ کر چلا گیا ۔ علامتی تصویر ۔
      چار اگست کو حاملہ لڑکی کو اس کا شوہر مائیکہ میں گاوں کے باہر چھوڑ کر چلا گیا ۔ علامتی تصویر ۔


      مائیکہ پہنچنے پر اس نے جو بتایا اس کو سن کر سبھی حیران رہ گئے ۔ لڑکی نے بتایا کہ حاملہ ہونے کے کچھ دنوں بعد اس کا شوہر اور جیٹھ اس کو ایچ آئی وی متاثر کرنے کی سازش رچنے لگے ۔ لڑکی کے مطابق شوہر کے بہنوئی کے رشتہ دار کا رام گھاٹ روڈ پر نرسنگ ہوم ہے ، جس میں لے جاکر علاج کے نام پر اس کو انجیکشن لگوایا جاتا تھا اور انہیں ٹیکوں کے لگنے کی وجہ سے وہ ایچ آئی وی متاثر ہوگئی ۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں دبش دے رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: