ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھیم پور کھیری : اجتماعی آبروریزی کے بعد 13 سالہ لڑکی کا قتل ، آنکھ پھوڑنے اور زبان کاٹنے پر ایس پی نے کہی یہ بات

Lakhimpur Kheri rape and murder case : پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آبروریزی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ حالانکہ اس رپورٹ میں آنکھ پھوڑنے اور زبان کاٹنے کی بات نہیں ہے ۔

  • Share this:
لکھیم پور کھیری : اجتماعی آبروریزی کے بعد 13 سالہ لڑکی کا قتل ، آنکھ پھوڑنے اور زبان کاٹنے پر ایس پی نے کہی یہ بات
لکھیم پور کھیری : اجتماعی آبروریزی کے بعد 13 سالہ لڑکی کا قتل ، آنکھ پھوڑنے اور زبان کاٹنے پر ایس پی نے کہی یہ بات

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع سے ایک دل دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ عیسی نگر تھانہ حلقہ کے پکریا گاوں میں پیش آیا ، جہاں 13 سالہ نابالغ کی اجتماعی آبروریزی کی گئی اور پھر اس کا بہیمانہ قتل کردیا گیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 14 اگست کو دن میں دو بجے گھر سے 13 سالہ یہ لڑکی قضائے حاجت کیلئے گئی تھی ۔ دیر شام تک لڑکی جب گھر واپس نہیں آئی تو اہل خانہ نے لڑکی کی تلاش شروع کی ۔ تلاش کرنے پر جب لڑکی نہیں ملی تو اہل خانہ نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس نے جب لڑکی کی تلاش کی تو دیر شام لڑکی کی لاش ایک گننے کے کھیت میں ملی ۔ لاش ملنے سے گاوں میں سنسنی پھیل گئی ۔


اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے بعد حیوانوں نے اس کی آنکھیں پھوڑ دیں ۔ اس کی زبان بھی کاٹ ڈالی اور پھر گلا گھونٹ کر اس کو مار ڈالا ۔ پولیس نے اہل خانہ کی تحریر کی بنیاد پر دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آبروریزی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ حالانکہ اس رپورٹ میں آنکھ پھوڑنے اور زبان کاٹنے کی بات نہیں ہے ۔


اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے بعد حیوانوں نے اس کی آنکھیں پھوڑ دیں ۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے بعد حیوانوں نے اس کی آنکھیں پھوڑ دیں ۔


ایس پی ستیندر کمار نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آبروریزی کی تصدیق ہوئی ہے ، تو اسی بنیاد پر مقدمہ میں آبروریزی کی دفعات لگائی گئی ہیں اور قصورواروں کے خلاف این ایس اے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ لڑکی کی آنکھیں نہیں پھوڑی گئی ہیں ۔ گننے کا پتہ لگنے سے آنکھوں میں زخم ہوگیا  ۔ معاملہ میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ادھر اہل خانہ کا الزام ہے کہ نابالغ لڑکی کھیت میں قضائے حاجت کیلئے گئی ، تبھی گاوں کے ہی رہنے والے دو نوجوانوں نے اس کو دبوچ لیا اور بے رحمی سے آنکھیں پھوڑ کر گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔ ادھر متاثرہ کے والد نے کہا کہ لڑکی قضائے حاجت کیلئے گھر سے نکلی تھی ۔ جب لڑکی نہیں ملی تو پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی ۔ گننے کے کھیت میں لڑکی کی لاش ملی ۔ اس کی آنکھیں پھوڑ کر اس کا قتل کیا گیا تھا ۔ اس کی آبروریزی بھی کی گئی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 16, 2020 11:49 AM IST