ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دیر رات شادی شدہ معشوقہ سے ملنے پہنچا عاشق ، اچانک سامنے آگیا شوہر ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

زخمی خاتون اور بچے کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور ہرطرف اس کو لے کر بحث ہورہی ہے ۔

  • Share this:
دیر رات شادی شدہ معشوقہ سے ملنے پہنچا عاشق ، اچانک سامنے آگیا شوہر ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑ گئے ہوش
دیر رات شادی شدہ معشوقہ سے ملنے پہنچا عاشق ، اچانک سامنے آگیا شوہر ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

اترپردیش کے جھانسی ضلع میں جمعرات دیر شام ایک وحشی عاشق نے معمولی تنازع میں اپنی شادی شدہ معشوقہ کا دھاردار اسلحہ سے ہاتھ کاٹ ڈالا ۔ اتنا ہی نہیں اپنی ماں کو بچانے کیلئے آئے معصوم پر بھی عاشق نے کئی حملے کئے ، جس میں معصوم بھی سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔ زخمی خاتون اور بچے کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور ہرطرف اس کو لے کر بحث ہورہی ہے ۔ واقعہ کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا ۔ پولیس اس کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی ہے ۔


یہ واقعہ رکسا تھانہ حلقہ کے ایودا گاوں میں پیش آیا ، جہاں گاوں کی رہنے والی مینا سے گاوں کے رہی رہنے والے راکیش کیوٹ کا طویل عرصہ سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ جمعرات کی رات عاشق جیسے ہی اپنی شادی شدہ معشوقہ کے گھر میں داخل ہوا ، اسی درمیان شوہر نے دیکھ لیا ۔ تنازع ہونے پر ملزم راکیش نے دھاردار اسلحہ سے حملہ کرنا شروع کردیا ۔ اس حملہ میں خاتون کی ہاتھ کی کلائی کٹ کر ہاتھ سے الگ ہوگئی ۔ وہیں ماں کا کٹا ہاتھ دیکھ کر خاتون کے معصوم بچے نے جب راکیش کی مخالفت کی تو راکیش نے معصوم پر بھی دھاردار ہتھیار سے حملہ کردیا ۔


یہ واقعہ رکسا تھانہ حلقہ کے ایودا گاوں میں پیش آیا ۔ علامتی تصویر ۔
یہ واقعہ رکسا تھانہ حلقہ کے ایودا گاوں میں پیش آیا ۔ علامتی تصویر ۔


اس حملہ میں معصوم بچہ بھی سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔ گاوں میں خاتون کا ہاتھ کاٹے جانے کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے دھاردار اسلحہ کے حملہ میں زخمی ماں اور بیٹے کو میڈیکل کالج میں علاج کیلئے داخل کروایا ، جہاں خاتون کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ہاتھ جوڑنے کیلئے متاثرہ خاتون کو گوالیار ریفر کردیا ۔

اس بابت پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر فورا جائے واردات پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال بھیجنے کے بعد ملزم راکیش کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ہاتھ کٹنے کے بعد خاتون کو جھانسی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ، جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کو گوالیار میڈیکل کالج کیلئے ریفر کردیا ۔ تاہم خاتون کے بیٹے کا علاج جھانسی کے میڈیکل کالج میں ہی کیا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 05, 2020 01:47 PM IST