ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ماں اور بہن کے ساتھ کرنا چاہتا تھا ایسا گھنونا کام ، پریشان ہوکر ماں نے داماد کے ساتھ مل کر اٹھایا یہ بڑا قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

پولیس کی پوچھ تاچھ میں پرویز کی ماں نے اعتراف کیا کہ اُس نے ہی اپنے بیٹے کے قتل کی سپاری دی اور اپنے داماد اور اُس کے دوست کے ذریعہ بیٹے کا قتل کروا دیا ۔

  • Share this:
ماں اور بہن کے ساتھ کرنا چاہتا تھا ایسا گھنونا کام ، پریشان ہوکر ماں نے داماد کے ساتھ مل کر اٹھایا یہ بڑا قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش
علامتی تصویر

میرٹھ کے لیساڑی گیٹ تھانہ علاقہ کے لکھی پورا محلہ میں رشتوں کو شرمسار کردینے وال ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے ، جس نے ایک ماں کو ہی اپنے بیٹے کا قاتل بنا دیا ۔ گزشتہ بدھ کی رات کو لکھی پورا کے گلی نمبر 26 کے ایک مکان میں چھت پر سو رہے پرویز نام کے شخص کا گولی مارکر قتل کر دیا گیا ۔ قتل کی اس واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔ گھر والوں کے بیانات پر شک ہونے کی وجہ سے پولیس نے جب باریکی سے معاملہ کی جانچ کی اور سختی سے پوچھ گچھ کی تو قتل کی واردات کے پیچھے حیرت انگیز وجوہات سامنے آئیں ۔


پولیس کی پوچھ تاچھ میں پرویز کی ماں نے اعتراف کیا کہ اُس نے ہی اپنے بیٹے کے قتل کی سپاری دی اور اپنے داماد اور اُس کے دوست کے ذریعہ بیٹے کا قتل کروا دیا ۔ پولیس کے مطابق پرویز نے ماں ، بہن ، بھائی اور بھابھی کے رشتے کا بھی پاس نہ رکھتے ہوئے رشتوں کو شرمسار کر دیا تھا ۔  پرویز اپنی ماں اور بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے کیلئے زبردستی کرتا تھا ۔


پریشان ماں نے کچھ روز قبل اس کی شکایت پولیس میں بھی کرنے کی کوشش کی تھی ، لیکن اس وقت محلہ والوں نے پرویز کی ماں کو بدنامی کا ڈر دیکھا کر معاملہ کو پولیس تک لے جانے سے منع کر دیا تھا اور معاملہ کو رفع دفع کرا دیا ۔ لیکن اس کے بعد پرویز نے اپنی بھابھی کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات قائم کرنے کی زبردستی کی اور اس وجہ سے پرویز کے بھائی نے گھر چھوڑ دیا اور دوسری جگہ منتقل ہو گیا ۔


پرویز کی حرکتیں ماں اور بہن کے لئے پریشانی اور بدنامی کا سبب بنتی جا رہی تھی ۔ پریشان ہوکر پرویز کی ماں نے اس مصیبت سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپنے داماد اور اس کے دوست کا سہارا لیا اور پرویز کا قتل کرا دیا ۔ پولیس نے واردات میں شامل پرویز کی ماں اس کے داماد اور دوست کو گرفتار کر لیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2020 08:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading