ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ماں کی عاشقی میں روڑہ بن رہا تھا چھ سال کا معصوم بچہ ، کردی ایسی گھنونی حرکت

پولیس نے جب مقتول ہیپی کے بڑے بھائی سورج سے پوچھ گچھ کی ، تو اس نے سارے راز کھول دئے ۔ اس نے بتایا کہ سنتوش کا اس کی ماں کے ساتھ ناجائز رشتہ ہے ۔

  • Share this:
ماں کی عاشقی میں روڑہ بن رہا تھا چھ سال کا معصوم بچہ ، کردی ایسی گھنونی حرکت
ماں کی عاشقی میں روڑہ بن رہا تھا چھ سال کا معصوم بچہ ، کردی ایسی گھنونی حرکت

اترپردیش کے کانپور دیہات کے رسول آباد کوتوالی حلقہ میں گزشتہ جمعہ کو چھ سال کے معصوم کا قتل (Murder) کردیا گیا ہے ۔ بھیسائے گاوں میں معصوم ہیپی کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی تھی ۔ پولیس نے جانچ کرکے ایک ہفتہ میں واقعہ سے پردہ اٹھانے کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق معصوم ہیپی ، ماں کی عاشقی میں روڑہ بن رہا تھا ، اس لئے عاشق نوجوان نے اس کا قتل کرکے لاش کو اینٹ سے کچل ڈالا ۔


گزشتہ جمعہ کو لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس سمیت پولیس کے اعلی افسران جائے واقعہ پر پہنچے اور چھان بین کی ۔ فارینسک ٹیم کو بھی جانچ میں لگایا گیا ۔ مقتول کے والد سنیل نے گاوں کے انکش نام کے نوجوان پر قتل کا الزام لگایا ، جس کے بعد پولیس نے اس کو فورا گرفتار کرلیا ۔ ادھر کوتوال تلسی رام پانڈے مسلسل سات گھنٹے تک جائے واقعہ پر ثبوت کی تلاش کرتے رہے ۔ جانچ آگے بڑھی تو پولیس کی نگاہ مقتول کے منہ بولے چچا سنتوش پر پڑی ۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اس کو حراست میں لیا تو معصوم کی ماں پریشان ہوگئی ۔


یہ دیکھ کر پولیس کا شک مزید گہرا ہوگیا ۔ پولیس نے جب مقتول ہیپی کے بڑے بھائی سورج سے پوچھ گچھ کی ، تو اس نے سارے راز کھول دئے ۔ اس نے بتایا کہ سنتوش کا اس کی ماں کے ساتھ ناجائز رشتہ (Illegal Relationship) ہے ۔ پولیس نے سنتوش سے جب اس بارے میں سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا گناہ قبول کرلیا ۔


 

معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے ضلع کے پولیس کپتان انوراگ وتسو نے بتایا کہ اس قتل کا انکشاف کرنا انتہائی مشکل تھا ، کیونکہ جس پر الزام لگایا تھا ، اس کا قتل سے کوئی واسطہ نہیں تھا ۔ انہوں نے معاملہ کا انکشاف کرنے والی پولیس ٹیم کو 25 ہزار انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
First published: Jun 14, 2020 10:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading