ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک ! ناجائز تعلقات بنانے سے منع کیا تو بھتیجے نے 45 سالہ چچی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کا بھتیجہ مانک گھر میں اکیلا دیکھ کر اپنی چچی سے ناجائز تعلقات قائم بنانے کی کوشش کر رہا تھا ، جس کی خاتون نے مخالفت کی ۔ راز کھلنے کے ڈر سے مانک نے اپنی چچی کو گھر میں رکھے چاقو سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا ۔

  • Share this:
شرمناک ! ناجائز تعلقات بنانے سے منع کیا تو بھتیجے نے 45 سالہ چچی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش
شرمناک ! ناجائز تعلقات بنانے سے منع کیا تو بھتیجے نے 45 سالہ چچی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش

میرٹھ میں قتل کا کا ایسا دردناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ، جس میں ایک بھتیجے نے اپنی چچی کے ساتھ  ناجائز تعلقات قائم کرنے کے پاگلپن میں رشتے کے ساتھ ساتھ چچی کا بھی قتل کر دیا ۔ یہ واقعہ میرٹھ کے جانی تھانہ علاقے کے کالنجری گاؤں میں پیش آیا ، جہاں 45 سال کی خاتون کا اُس کے دیور کے بیٹے نے گلے میں چاقو مار کر قتل کر دیا ۔


پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کا بھتیجہ مانک گھر میں اکیلا دیکھ کر اپنی چچی سے ناجائز تعلقات قائم بنانے کی کوشش کر رہا تھا ، جس کی خاتون نے مخالفت کی ۔ راز کھلنے کے ڈر سے مانک نے اپنی چچی کو گھر میں رکھے چاقو سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا ۔ گھر والوں اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے مانک نے اس کو لوٹ کی واردات کے دوران قتل کا معاملہ ثابت کرنے کی کوشش کی ، لیکن مانک کی یہ کوشش ناکام رہی اور سختی سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے اس وحشیانہ قتل کے معاملہ کا انکشاف کر دیا ۔


 راز کھلنے کے ڈر سے مانک نے اپنی چچی کو گھر میں رکھے چاقو سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا ۔
راز کھلنے کے ڈر سے مانک نے اپنی چچی کو گھر میں رکھے چاقو سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا ۔


پولیس کے مطابق مانک اس سے قبل بھی خاتون کے ساتھ تعلقات قائم بنانے کی کوشش کر چکا تھا ۔ لیکن ناکام رہا ۔ گزشتہ روز جب مانک نے اپنی چچی کو گھر میں اکیلا پایا ، تو پھر سے ناجائز تعلقات قائم کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا ، لیکن اس مرتبہ بھی خاتون نے مانک کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ تھپڑ بھی ماردیا اور گھر والوں سے شکایت کرنے کی بات کہی ۔ اپنی کرتوت کے اجاگر ہونے کے ڈر سے مانک نے خاتون کا چاقو مار کر قتل کر دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 29, 2021 12:25 PM IST