ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پر کیا طنز، خواتین کے خلاف بڑھے جرائم، لیکن سی ایم کا فوٹو سیشن چالو

غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں گزشتہ دنوں ہاتھرس، بلرامپور گونڈہ، جھانسی، بارا بنکی اور چتر کوٹ میں خواتین اور بچیوں کے خلاف ہوئے جرائم کو لیکر یوگی حکومت سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ ہاتھرس کیس کی جانچ سی بی آئی (CBI) کر رہی ہے۔ ہاتھرس کے واقعے کو لیکر الہ آباد ہائی کورٹ (Allahabad High Court) میں سماعت جاری ہے جہاں حکومت کو پھٹکار بھی لگی۔

  • Share this:
پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پر کیا طنز، خواتین کے خلاف بڑھے جرائم، لیکن سی ایم کا فوٹو سیشن چالو
پرینکا گاندھی کا یوگی حکومت پر طنز

یوپی میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم  (Crime Against Women ) اور خراب قانون و نظام (Poor law and order) کو لیکر یوگی حکومت (Yogi Government)  مسلسل اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ اس درمیان  کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) نے گزشتہ ہفتے اتر پردیش (Uttar Pradesh) میں پیش آئے واقعات کو گناتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کسا ہے۔ جمعے کو پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا، 'یوپی میں گزشتہ ایک ہفتے میں خواتین کے خلاف جرائم کے 13 خوفناک واقعات پیش  آئے۔ خبروں کے مطابق چار معاملوں  میں متاثرہ کا قتل کر دیا گیا یا متاثرہ نے خودکشی کر لی۔ خواتین کے تحفظ کی ایسی دردناک صورت واقعی پریشان کرتی ہے۔ سی ایم صاحب کو اس پر اسپیشل سیشن کرنے کا وقت نہیں، ہاں فوٹو سیشن چالو ہے'۔


پرینکا گاندھی نے گنائیں جرائم کی واردات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) نے ٹویٹ کے ساتھ ایک گرافکس شیئر کیا ہے جس میں یوپی میں گزشتہ ایک ہفتے میں خواتین کے خلاف ہوئے جرائم کو گنایا گیا ہے۔ اس میں جھانسی اجتماعی عصمت دری، گونڈہ تیزاب واقعہ، چترکوٹ میں ریپ متاثرہ کی خودکشی، سمیت دیگر کئی واقعات شامل ہیں۔




غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں گزشتہ دنوں ہاتھرس، بلرامپور  گونڈہ، جھانسی، بارا بنکی اور چتر کوٹ میں خواتین اور بچیوں کے خلاف  ہوئے جرائم کو لیکر یوگی حکومت سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ ہاتھرس کیس کی جانچ سی بی آئی  (CBI) کر رہی ہے۔ ہاتھرس کے واقعے کو لیکر الہ آباد ہائی کورٹ  (Allahabad High Court) میں سماعت جاری ہے جہاں حکومت کو پھٹکار بھی لگی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 16, 2020 08:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading