میرٹھ : ماڈرن میڈیکل سائنس کے ڈاکٹروں کو کیوں ہے آیوش ڈاکٹروں کے سرجری کرنے پر اعتراض
میرٹھ : ماڈرن میڈیکل سائنس کے ڈاکٹروں کو کیوں ہے آیوش ڈاکٹروں کے سرجری کرنے پر اعتراض
میرٹھ میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹروں نے ڈی ایم آفس پر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے ڈی ایم کے ذریعہ حکومت کو اپنا میمورنڈم پیش کیا اور میکسوپیتھی کے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم آئی ایم اے (انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن) کی کال پر آج ملک بھر کے ڈاکٹر 12 گھنٹے کے لئے ہڑتال پر رہے ۔ ہڑتال کی وجہ سے ایمرجنسی خدمات اور کووڈ میڈیکل خدمات کو چھوڑ کر سبھی طرح کی او پی ڈی سروسیز آج بند رہیں ۔ آئی ایم اے کی قیادت میں ملک بھر کے ڈاکٹر آیورویدک ڈاکٹروں کو سرجری کرنے کی اجازت دئے جانے کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
آج میرٹھ میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹروں نے ڈی ایم آفس پر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے ڈی ایم کے ذریعہ حکومت کو اپنا میمورنڈم پیش کیا اور میکسوپیتھی کے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ میرٹھ میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلع صدر ڈاکٹر انل کپور کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس کے مضر اثرات اور منفی نتائج کی فکر کئے بغیر آیوش ڈاکٹروں کو سرجری کی اجازت سے متعلق یہ فیصلہ کر لیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
ڈاکٹر انل کپور بتاتے ہیں کہ ایک سرجن کو سرجری کی مہارت حاصل کرنے میں دسیوں سال کا وقت لگتا ہے اور آیوش ڈاکٹروں سے کچھ دن کی ٹریننگ کے بعد ایک ایم ایس ڈاکٹر کی طرح سرجری کرنے کی امید کرلینا مریضوں کے ساتھ ایک خطرناک مذاق ثابت ہوگا ۔ آئی ایم اے سے وابستہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ آیوش یا اس طرح کے قدیم طریقہ علاج کے خلاف نہیں ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔