ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شراب پی کر باپ نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ کی ایسی گندی حرکت ، جان کر سب کے اڑ گئے ہوش

اترپردیش (Uttar Pradesh) کے باندہ (Banda) ضلع صدر دفتر میں ایک باپ (Father) پر اپنی ہی بیٹی (Daughter) کے ساتھ گندی حرکت کرنے کا الزام لگا ہے ۔

  • Share this:
شراب پی کر باپ نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ کی ایسی گندی حرکت ، جان کر سب کے اڑ گئے ہوش
شراب پی کر باپ نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ کی ایسی گندی حرکت ، جان کر سب کے اڑ گئے ہوش

اترپردیش  (Uttar Pradesh)  کے باندہ (Banda)  ضلع صدر دفتر میں ایک باپ (Father) پر اپنی ہی بیٹی  (Daughter) کے ساتھ گندی حرکت کرنے کا الزام لگا ہے ۔ کلکٹریٹ میں تعینات ایک بابو پر اس کی بیٹی نے خود کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب لڑکی کی ماں گھر میں موجود نہیں تھی ۔ گھر لوٹی ماں کو واقعہ کی جانکاری ہوئی ، تو اس نے کوتوالی پہنچ کر ملزم شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرائی ۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ جانچ کر کے آگے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ نو جولائی کا ہے ۔ کلکٹریٹ میں کلرک کے عہدہ پر تعینات ملزم شخص کی بیوی نے کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی ہے ۔


خاتون کا الزام ہے کہ اس کا کلرک شوہر شرابی ہے اور گزشتہ 9 جولائی کو وہ شراب پی کر گھر پہنچا ۔ اس کے بعد گھر میں اکیلی موجود بیٹی کو روٹی بنانے کے بہانے بلایا اور رسوئی میں ہی اس کے ساتھ فحش حرکتیں کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کی ۔ بیوی کا کہنا ہے کہ بیٹی نے ان کو اس بات کی جانکاری دی ۔ یہ بھی بتایا کہ ملزم نے اس دوران گھر کی ساری لائٹیں بند کردیں ۔ تاکہ کوئی دیکھ نہ سکے ۔


بتایا جاتا ہے کہ بیٹی نے باپ کے ناپاک ارادوں کو محسوس کرتے ہوئے کسی طرح سے خود کو بچایا اور گھر کی سبھی لائٹیں جلا دیں ۔ اس کے بعد گھر میں سو رہے اپنے بھائی کو بیدار کیا ۔ بعد میں دونوں بھائی بہن نے کسی طرح پوری رات کمرے میں خود کو بچا کر گزاری ۔


خاتون کا کہنا ہے کہ واقعہ والے دن وہ اترا گئی ہوئی تھی ۔ بچے گھر میں اکیلے تھے ۔ ادھر کوتوالی انچارج دنیش سنگھ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ جانچ کرکے اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 04:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading