UP Election Result: اعظم گڑھ میں بی ڈی او کی گاڑی سے پوسٹل بیلٹ برآمد، ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کو لکھا خط
UP Election Results 2022 : اترپردیش میں 10 مارچ کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے اعظم گڑھ میں اسٹرانگ روم کی طرف جارہی بی ڈی او کی گاڑی سے پوسٹل بیلٹ پیپر برآمد ہوئے ہیں ۔
UP Election Results 2022 : اترپردیش میں 10 مارچ کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے اعظم گڑھ میں اسٹرانگ روم کی طرف جارہی بی ڈی او کی گاڑی سے پوسٹل بیلٹ پیپر برآمد ہوئے ہیں ۔
اعظم گڑھ : اترپردیش میں 10 مارچ کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے اعظم گڑھ میں اسٹرانگ روم کی طرف جارہی بی ڈی او کی گاڑی سے پوسٹل بیلٹ پیپر برآمد ہوئے ہیں ۔ اسٹرانگ روم کی جانب جارہی بی ڈی او کی گاڑی کو کاونٹنگ کی جگہ سے کچھ دوری پر روک لیا گیا اور اس میں سے جانچ کرنے پر پوسٹل بیلٹ پیپر برآمد کئے گئے ۔ اس کے بعد جائے واقعہ پر موجود ایس پی سمیت کئی سیاسی پارٹیوں کے کارکنان نے ہنگامہ شروع کردیا ۔ حالانکہ اس معاملہ میں ڈی ایم نے بی ڈی او کے خلاف ایکشن کی بات کہی ہے ۔
دراصل کاونٹنگ کی جگہ سے کچھ دوری پر پوسٹل بیلٹ پیپر برآمد ہونے کے معاملہ میں ڈی ایم نے کہا کہ گاڑی میں برآمد کیا گیا بیلیٹ پیپر سادہ تھا ، جس کو کل ہی جمع کردینا تھا ۔ اس پورے عمل پر ضلع افسر نے کہا کہ بی ڈی او نے لاپروائی برتی ہے ، کیونکہ انہوں نے بیلیٹ پیپر کو وقت پر جمع نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاپروائی برتنے پر اعظم گڑھ کے بی ڈی او کی معطلی کی کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا گیا ہے ۔
بتادیں کہ جب سرکاری گاڑی اسٹرانگ روم کی جانب جارہی تھی ، تبھی کاونٹنگ کی جگہ کے باہر موجود ایس پی کارکنان نے گاڑی کو روک لیا ۔ گاڑی میں سے پوسٹل بیلیٹ نکلنے کے بعد کارکنان نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا اور بی ڈی او دھاندلی کرنے کا الزام لگایا ۔
جس گاڑی سے پوسٹل بیلیٹ برآمد ہوئے ہیں ، وہ بی ڈی او کی گاڑی تھی ۔ گاڑی نمبر یوپی 65 DJ 4142 سے یہ برآمد ہوا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔