ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

باپ نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کو کیا چارمرتبہ حاملہ ، نشیلی اشیا کھلا کر دوسال سے کررہا تھا ریپ

نابالغ بیٹی کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر دو سال سے بیٹی کی آبروریزی کررہا تھا ، جس کی وجہ سے اس کی بیٹی چوتھی مرتبہ حاملہ ہوگئی۔

  • Share this:
باپ نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کو کیا چارمرتبہ حاملہ ، نشیلی اشیا کھلا کر دوسال سے کررہا تھا ریپ
علامتی تصویر

نوئیڈا سیکٹر 15 میں رہنے والی ایک نابالغ کو نشیلی اشیا دے کر اس کے والد پر ہی آبروریزی کا الزام لگا ہے۔ نابالغ بیٹی کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر دو سال سے بیٹی کی آبروریزی کررہا تھا ، جس کی وجہ سے اس کی بیٹی چوتھی مرتبہ حاملہ ہوگئی۔ اس سے پہلے تین مرتبہ اسقاط حمل کرانا پڑا تھا ۔ اس وقت پھر اس کی بیٹی دو مہینے کی حاملہ ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر پوسکو اور آبروریزی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہے ۔


پولیس کے مطابق آبائی طور پر مغربی بنگال کا رہنے والا ملزم اور اس کی اہلیہ نوئیڈا کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے ۔ الزام ہے کہ وہ دھمکی دے کر اپنی بیٹی کی آبروریزی کرتا تھا ۔ پٹائی کے ڈر سے بیوی بھی اس کے خلاف آواز نہیں اٹھا پارہی تھی ۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تین مرتبہ بیٹی حاملہ ہوگئی ، جس کے بعد ملزم باپ نے اس کا اسقاط حمل کروایا ۔ اس کی حرکتوں سے تنگ آکر بیوی نے تھانہ سیکٹر 20 میں شکایت درج کرائی ہے ۔


بیٹی جب چوتھی مرتبہ حاملہ ہوئی تو ماں پولیس سے شکایت کرنے کیلئے تھانہ پہنچ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ نابالغ کی میڈیکل جانچ میں حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ملزم والد کو عدالت میں پیش کرکے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، فلیٹ سےلڑکی کی چیخنے کی خوفناک آواز سن کر ہوا انکشاف ، قابل اعتراض اشیا برآمد

 
First published: Dec 08, 2018 04:47 PM IST